Vanike tarar

Vanike tarar جیسے تصویر ہٹا لے کوئی اور دیوار اکیلی رہ جائے؛

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کل بروز جمعرات تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آبا...
07/05/2025

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کل بروز جمعرات تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پنجاب اور آزادکشمیر سمیت کئی شہروں میں آج تعلیمی ادارے بند رکھے گئے تھے۔

راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات 8 مئی سے معمول کے مطابق ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور چیئرمین تعلیمی بورڈ محمدعدنان خان نے ہدایات دیں ہیں کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ II کے تھیوری امتحانات 8 مئی سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

مارننگ سیشن میں کیمسٹری، ہیلتھ اینڈفزیکل ایجوکیشن کے پرچے شامل ہیں جب کہ ایوننگ سیشن میں کیمسٹری، اسٹیٹسٹکس اوراسلامیات کےامتحانات ہوں گے۔

سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کا پہلاسالانہ پریکٹیکل امتحان بھی 8 مئی سے شروع ہو گا۔ کیمسٹری کےپریکٹیکل امتحانات طےشدہ تاریخ کے مطابق ہوں گے۔

پنجاب کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری فرخ نوید نے آج بدھ کی شام بتایا ہے کہ کل جمعرات کو تمام یونیورسٹیاں کل معمول کے مطابق کھلیں گی۔

تمام کالجز میں بھی کل تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے، خوف و ہراس کا دور دور تک کوئی نام و نشان تک نہیں تو بچوں کا ایک بھی تعلیمی دن کیوں ضائع کریں؟ کل صبح تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں ہوں گی۔

آزادجموں وکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کمپوزٹ فرسٹ اینول 2025 کے پرچے ملتوی کر دی گئے۔

بورڈ ترجمان کے مطابق 7تا 10 مئی کو ہونے والے ثانوی عملی امتحانات بھی ملتوی کر دیےگئے، امتحانات کا نیا شیڈول 9مئی کو جاری کیا جائے گا، طلبہ اور والدین بورڈ کی ویب سائٹ اور میڈیا پر نظر رکھیں

پاکستان — بہادروں کی سرزمینپاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی بنیاد ہی قربانی، غیرت اور ایمان پر رکھی گئی۔ یہ وہ سرزمین ہے جہ...
07/05/2025

پاکستان — بہادروں کی سرزمین

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی بنیاد ہی قربانی، غیرت اور ایمان پر رکھی گئی۔ یہ وہ سرزمین ہے جہاں کے نوجوان صرف خواب نہیں دیکھتے بلکہ اُنہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔ جب بھی وقت نے پکارا، ہمارے شیر دل جوانوں نے اپنا سب کچھ قربان کر کے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔

چاہے سرحد ہو یا ٹیکنالوجی، میدان ہو یا علم کا سفر — پاکستان کے نوجوان ہر جگہ اپنی موجودگی کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ان کی رگوں میں صرف خون نہیں، بلکہ ایمان، اتحاد اور قربانی کی روح دوڑتی ہے۔ ہمارے دلوں میں لا الہ الا اللہ کی گونج ہے، اور یہی کلمہ ہمیں ہر میدان میں سرخرو کرتا ہے۔

آج جب وطنِ عزیز ایک نئے امتحان سے گزر رہا ہے، اور دشمن اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا، تو ایک بار پھر پاکستان کے جوان بیدار ہیں۔ ان کی نگاہوں میں بجلی ہے، اور دلوں میں ایمان کی آگ۔ ہم جانتے ہیں کہ جنگ صرف ہتھیاروں سے نہیں، جذبوں سے بھی جیتی جاتی ہے — اور ہمارے جذبے دنیا کی کسی فوج سے کم نہیں!

ہم پاکستان کے لیے جیتے ہیں، اور اگر وقت آیا تو پاکستان کے لیے مرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

پاکستان زندہ باد!♥️🇵🇰


M Dawood Khokhar
ISPR

08/11/2023
07/11/2023

Address

Lahore

Telephone

+923085402015

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vanike tarar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vanike tarar:

Share