Taنi Bhatti

Taنi Bhatti Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Taنi Bhatti, Photographer, Lahore.

29/12/2022

🌹بِسّمِ اللّٰہ الرَّحّمٰنِ الرَّحِیمِ🌹

🌹اَللّٰھُمَ صَلِ عَلٰی مُحَمَّدِِ وَ آلةِ مُحَمّدَ 🌹

*°•°•°✨سورہ الم نشرح✨°•°•°*
یہ سورہ ترتیب کے لحاظ سے (94) اور نزول کے اعتبار سے (12) بارہواں سورہ ہے۔ یہ سورہ مکہ مکرمہ میں نازل ہوا۔ اس سورے کو اس کی پہلی آیت کی مناسبت سے الم نشرح کہا جاتا ہے۔ جس میں اللّٰہﷻ نے اپنے رسول ﷺ کے سینے کو وسیع کرنے کو بیان کیا ہے۔ اور نشرح عربی زبان میں کشادہ اور وسیع کرنے کو کہا جاتا ہے۔
اس سورے میں اللّٰہ ﷻنے اس بات کا ذکر کیا ہے۔ کہ اس نے اپنے رسول ﷺ کا سینہ اتنا کشادہ کر دیا ہے کہ کفار قریش کی اذیتوں کے باوجود ہدایت کرتے رہیں گے اور یہ بھی اعلان کر دیا ہے کہ آپ ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا۔
آیت (5---6) میں ایک اصول کی نشاندھی کی گئی ہے۔ کہ زحمت کے بعد راحت سکون میسر ہوتا ہے۔ بس بندگان خدا کو اللّٰہﷻ کی رحمت سے صرف مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ بلکہ ہمیشہ اللّٰہﷻ سے امید رکھنی چاہیے۔ کہ وہ ان کی مشکلات کو حل کرے گا۔
آیت (7) میں روایت کے مطابق رسول خدا ﷺ کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ جب وہ تکمیل شریعت سے فارغ ہو جائیں تو حضرت علی ع کی امامت کا اعلان کریں۔
جس شخص کے سینے میں درد ہو اگر وہ اس سورے کی تلاوت کرے اور اسے لکھ کر اپنے پاس رکھے تو اللّٰہﷻ اسے شفا عطا کرے گا۔

*🖊️°زیر غور توجہ رہے°*
رب کریم نے جو اصول بیان کیے ہیں اس سورہ کی آیت (5-6) میں وہ اصول بیان کیے گئے جو نبی ص ، آئمہ ع نے اپنائے ہیں۔ ہم انہی کے چاہنے والے ہیں۔ ہمیں اس بات پر غور و فکر کی زیادہ ضرورت ہے۔ کیا ہم نے رب کے یہ اصول اپنائے ہیں یا نہیں اپنے اندر جھانکیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہم رب کریم کے احکامات کو نظر انداز کرتے چلے جا رہے ہیں۔ اس کے برعکس آئمہ ع رب کریم کے اصولوں پر قائم و دائم ہیں رب کریم ہمیں اپنے احکامات پر آئمہ ع کے اصولوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین۔۔

فَرّیَادِ فَقِیّر 🙏

Address

Lahore

Telephone

+923264133967

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taنi Bhatti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category