CAM Production

CAM Production CamProduction — Yes! We can do! CamProduction is your all-in-one solution for events and special occasions to make more fantastic and clearer memories.

CamProduction brings creativity and distinctive to photography and videography while covering events, wedding functions, commercials, non-commercials, documentaries, music videos and much more. We offer a wide range of services categorised below:

1. Drone Coverage (Drone photo and videography)
2. Videography (HD video capturing and editing)
3. Photography (Photoshoots and professional events cove

rage)
4. Graphic Designing (Posters, flyers, business cards, promo content, and all you need)

We have a great view of what we are doing and a professional team for you to make happen for you exactly what you want.

09/03/2026

مجھے لوگ بھینس، دھرتی پر بوجھ کہتے تھے تو اس وقت فرق پڑتا تھا : مایا خان نے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا خان نے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔

نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں مایا خان نے شرکت کی اس دوران میزبان نے سوال کیا کہ کچھ لوگ محنت کرکے اور کچھ دوائیاں کھا کر وزن کم کررہے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہیں گی؟

مایا خان نے کہا کہ میں نے وزن کم کرنے کا ارادہ کرلیا تھا اور جب کسی چیز کا ارادہ کرلیں تو پھر وہ کر گزرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے چار سے پانچ سال کا وقت لگا وزن کم کرنے میں لگا ہے، میں امریکا گئی تو پھر میرا وزن پھر بڑھ گیا تھا پھر اسے کنٹرول کیا۔

انہوں نے کہا کہ ارادے والی بات ہے کہ بس وزن کم کرنا تھا

مایا خان نے کہا کہ طعنے تو مجھے بہت پڑے تھے، مجھے لوگ بھینس، دھرتی پر بوجھ کہتے تھے تو اس وقت فرق پڑتا تھا لیکن اب لوگوں کی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ ہمیشہ کہا کرتی تھیں کہ بیٹا کچھ بھی ہو اعصاب مضبوط ہونا چاہیے کوئی چھوئی موئی کا درخت بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہیلتھی ڈائٹ کی اور 2020 میں 22 دن میں 8 کلو گرام وزن کم کیا تھا۔

23/02/2026

اکشے کمار کا 15 سال کی عمر میں گھر چھوڑنے والا بیٹا اب کس حال میں ہے؟

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے بیٹے آراو سے ملیے، جو 15 سال کی عمر میں گھر سے نکلے، خود کپڑے دھوتے ہیں، سیکنڈ ہینڈ کپڑے پہنتے ہیں۔

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کا بیٹا آراو ایک تربیت یافتہ مارشل آرٹسٹ ہے اور انہوں نے نے چار سال کی عمر میں اس کی ٹریننگ لینا شروع کی۔ انہوں نے کبھی اداکاری میں دلچسپی نہیں دکھائی لیکن وہ کیا کرنا چاہتے ہیں؟
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کے بیٹے آراو بھاٹیہ، جو حال ہی میں 22 سال کے ہوئے ہیں، زیادہ تر لائم لائٹ اور پاپرازی سے دور رہے ہیں۔ تاہم، حالیہ عید کی تقریبات کے دوران آراو کو اداکارہ ہما قریشی کے گھر ایک پراسرار لڑکی کے ساتھ دیکھا گیا۔

آراو نے حالیہ ایونٹ میں کلاسک سفید پاجامہ اور سیاہ بند گالا کرتہ میں شرکت کی، جس میں ان کی پالش کی ہوئی شخصیت اور پراعتماد برتاؤ نے سب کو متاثر کیا۔
اس تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں، اور شائقین ان کے اور ان کے افسانوی نانا راجیش کھنہ کے درمیان حیرت انگیز مماثلتوں کو محسوس کیے بغیر نہیں رہ سکے۔

آراو کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جس سے منٹوں میں لائکس اور تبصروں کا سیلاب آگیا۔ ایک انسٹاگرام صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”اس نے ابھی تک بالی ووڈ میں ڈیبیو کیوں نہیں کیا؟“ جب کہ دوسرے نے تعریف کی، ”وہ پیارا اور خوبصورت ہے۔“

ایک مداح نے یہاں تک کہا، ”راجیش کھنہ واپس آ گئے ہیں!“ بہت سے لوگوں نے ان کی راجیش کھنہ ایک حیرت انگیز مماثلت دیکھی۔ دوسروں نے تعریف میں اضافہ کرتے ہوئے کہا، “اتنا ہینڈسم، زیادہ راجیش کھنہ کی طرح لگتا ہے!!! کتنا اچھا آدمی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آراو ایک تربیت یافتہ مارشل آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے چار سال کی عمر میں مارشل آرٹس کی تربیت شروع کی تھی۔ انہوں نے کبھی اداکاری میں دلچسپی نہیں دکھائی، بلکہ وہ فیشن ڈیزائننگ کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کے خواہشمند ہیں رپورٹس کے مطابق، آراو نے مختلف جنگی طریقوں میں بلیک بیلٹ حاصل کی ہے۔ لیکن ان کے عزائم کا مقصد فیشن ڈیزائننگ ہے۔
اکشے کمار نے خود اس بات کا انکشاف کیا کہ آراو کا خواب فیشن کے شعبے میں قدم رکھنا ہے، اور وہ اس میں کامیاب کیریئر بنانے کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہیں۔

شیکھر دھون کے ٹاک شو میں اکشے کمارنے اس حوالے سے کہا تھا کہ“میں خوش ہوں جس طرح ٹوئنکل اور میں نے آراو کو پالا ہے، وہ بہت سادہ لڑکا ہے۔ دوسری طرف میری بیٹی کو کپڑے پسند ہیں، لیکن ہم نے آراو کو کبھی کچھ کرنے پر مجبور نہیں کیا۔ اسے فیشن میں دلچسپی ہے اور وہ سنیما کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔ ایک دن وہ میرے پاس آیا اور کہا کہ ’میں اپنی زندگی میں یہ کرنا چاہتا ہوں‘۔“

آراو نے 15 سال کی عمر میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے گھر چھوڑ دیا تھا۔ وہ میڈیا سے دور اپنی آزادانہ زندگی گزار رہا ہے اور فی الحال فیشن ڈیزائننگ کا کورس کر رہا ہے۔

سپر اسٹار اکشے کمار نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے آراو نے اپنے کپڑے اور برتن خود دھوئے۔

اکشے کمار نے کہا، ”میرا بیٹا آراو لندن کی یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے، اس نے 15 سال کی عمر میں گھر چھوڑا۔ اسے ہمیشہ پڑھائی کا شوق تھا اور وہ اکیلا رہنا چاہتا تھا۔ یہ اس کا فیصلہ تھا، میں اسے جانے نہیں دینا چاہتا تھا، لیکن میں اسے روک نہ سکا کیونکہ میں نے خود 14 سال کی عمر میں اپنا گھر چھوڑا تھا۔ وہ ہمیشہ فضول خرچی سے بچتا ہے اور اس نے سیکنڈ ہینڈ اسٹور سے کپڑے خریدے کیونکہ وہ فضول خرچی پر یقین نہیں رکھتا۔“

14/02/2026
20/01/2026
20/01/2026
19/01/2026

Camproduction.co.uk

Camproduction.co.uk
17/01/2026

Camproduction.co.uk

17/01/2026

Camproduction.co.uk

22/12/2025

Address

C-53 Lahore Press Cloub Houseing Scheme
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CAM Production posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CAM Production:

Share