01/02/2024
یہ کون لوگ ہیں!
ریٹ لسٹ جاری کر دی ساتھ لکھ دیا کہ اس ریٹ پہ ہم آپ کو فروخت کریں گے۔ ہم خریدار نہیں ہم بریڈر ہیں۔
نیو فینسیئر انجوائے کریں۔ یعنی حد ہو گئی ارے بھائی صاحب جب آپ کے منہ مانگے داموں مال نہیں بکتا پھر عوام کو سیل کے نام لوٹا جاتا ہے۔ اور میری نظر میں یہ ریٹ لسٹ جاری کر کے آپ نے لو برڈز کے دیگر تمام فینسیئرز کی دل آزاری بھی کی ہے اور شوق سے غداری بھی۔
غور طلب بات یہ ہے کہ نیو فینسیئر انجوائے کیسے کر سکتا ہے۔ اور انجوائے کون کرتا ہے بیچنے والا یا خریدنے والا۔۔؟
پہلی بات اس ریٹ لسٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے لیکن آپ نے جو کام سرانجام دیا ہے اسے کہتے ہیں گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دو۔ اور وہ آپ نے ماشاءاللہ بطریق احسن انجام دیا ہے۔
لوو برڈ کے شوقین تمام حضرات جو اس شعبے سے منسلک ہیں ان میں سے کسی ایک بھی شوقین کی رضامندی کے بغیر ایسا کوئی بھی فیصلہ آپ کی اور ہماری تباہی کا باعث ہے۔
کسی بھی سوسائٹی میں جتنے بھی ممبرز ہوں آپ کو اور مجھے خوبی معلوم ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے جو ان سوسائٹیز سے منسلک نہیں۔ اور لوگوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
کوئی سوسائٹی یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس کی جاری کردہ لسٹ تمام برڈ فارمر حضرات پہ لاگو ہو گی۔
میں سمجھتا ہوں اس نام نہاد سوسائٹی جس نے یہ ریٹ لسٹ شائع کی ہے وضاحت دے آخر کس بنیاد پہ یہ اقدام اٹھایا گیا اور ریٹ طے کر لئے گئے۔ آپ کے پاس کیا مینڈیٹ ہے بھائی کہ جس شوق میں لاکھوں ہزاروں افراد منسلک ہیں ان کے شوق کا ریٹ آپ فکس کرتے پھریں۔ آپ اگر 200 ممبرز پر مشتمل ہیں تو بھی آپ ہزاروں سے کم ہیں اور 500 ممبرز پر مشتمل ہیں تب بھی آپ کے پاس یہ مینڈیٹ نہیں کہ آپ ہزاروں لوگوں کی نمائندگی کریں۔
مختصر یہ کہ ریٹ لسٹ جاری کرنا دیگر شوقین حضرات کے حق پر ڈاکہ ہے۔
تمام اہل دانش اپنی آرا لازم تحریر کریں۔
والسلام،
وسیم انور چوہدری۔
نوٹ تمیز اور تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے تنقید لازمی کریں۔
Everyone