31/07/2022
Universal Riders Pakistan.
Tilla Jogian Ride Part (3)
قلعہ روہتاس سے کھانے پینے کا سامان لینے کے بعد ہم لوگ
ٹلہ جوگیاں کی طرف روانہ ہو گئے ۔ راستہ کافی دشوار ہونے
کی وجہ سے سب بہت آرام آرام سے بائیک چلا رہے تھے ۔
تقریبا ایک گھنٹہ بائیک چلانے کے بعد پندرہ سے بیس منٹ
کیلئے ایک دربار پے رکے جو کہ راستے میں ہی آتا ہے ۔
جہاں پے موجود لوگوں نے کافی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا ۔
ٹھنڈا پانی اور کھانا بھی پیش کیا ۔ اسی دوران میں نے پھر سے
سب کی تصاویر بنانی شروع کردی ۔ دوستوں نے میری بائیک کے
ساتھ بھی تصاویر بنوائی ۔ یہاں میں سب کو بتاتا چلو کے ہمارے
ساتھ گئی ہوئی بہن شائستہ کاظمی جو کے راستے کی خرابی کی
وجہ سے چار سے پانچ مرتبہ گر چکی تھی اور پھر بھی بنا ہمت ہارے
ہمارے ساتھ مسلسل چل رہی تھی ان کے اور باقی سب کے مشورے کے
ساتھ ہم نے ان کی بائیک وہاں کے مقامی بندے کے گھر کھڑی کردی اور
ان کو دوسری بائیک ہے بٹھا دیا ۔ کیونکہ شام ہو رہی تھی اور اب ہم
زیادہ لیٹ نہیں ہونا چاہتے تھے ۔ یہاں پر میں اور میرے گروپ کے سبھی
ممبرز اپنی اس بہن کی ہمت کو داد دیتے ہیں جو پانچ بار گرنے کے بعد بھی اٹھتی
اور کہتی میں ٹھیک ہوں اور پھر سے بائیک چلانے لگتی۔ حالانکہ عموما اتنی
دفعہ گرنے کے بعد انسان ہمت ہار ہی جاتا ہے اسی لیئے ہم بھی سوچ رہے تھے کے
ابھی بہن بولے گی میں تو آگے نہیں جا سکتی تم لوگ ہو آو لیکن نہیں ان کے
جواب نے سب کو حیران کر دیا کے جو بھی ہو جائے ٹلہ جوگیاں تک تو جا کے
ہی رہوں گی ۔بس پھر ہمارے جوانوں نے بھی ارادہ کیا کے ساتھ لیکر ہی جائیں گے۔
To Be Continued.
جاری ہے ۔