Jallah ARain Updates

Jallah ARain Updates جلہ آرائیں کی مزید پوسٹ اور اپڈیٹ کے لیے ہمارا پیج لائیک اور شئیر ضرور کریں ۔۔۔شکریہ

01/02/2026

ہمارا سکول ہماری یادیں ہیں

بچپن کی گزری ہوئی کچھ یادیں کس کس کو یاد ہے

6 سال سے بند ایم آر  ہائئ وے کے بقیہ فنڈز موصول ہو گئے ہیں  انشاءاللہ اسی ہفتے ٹینڈر ہو جائینگے327/ 346/ 344/341/رازق چو...
02/12/2025

6 سال سے بند ایم آر ہائئ وے کے بقیہ فنڈز موصول ہو گئے ہیں انشاءاللہ اسی ہفتے ٹینڈر ہو جائینگے327/ 346/ 344/341/
رازق چوک پل بازاری تا چوک پیر دنیا پور انشاءاللہ جلد مکمل
شکریہ عبدالرحمٰن خان کانجو وزیر مملکت برائے توانائی

24/11/2025

حتمی درخواست کا مسودہ برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
عنوان: گاؤں 39 M، تحصیل دنیا پور، ضلع لودھراں میں بنیادی سہولیات (بجلی، پانی، سڑکیں) کی عدم دستیابی اور نصب شدہ کھمبوں کو فعال کرنے کے سلسلے میں
خدمت میں،
جناب وزیراعلیٰ پنجاب صاحب،
لاہور۔
جناب عالی،
گزارش ہے کہ میں آپ کی توجہ ضلع لودھراں، تحصیل دنیا پور کے گاؤں 39 M کے سنگین اور بنیادی مسائل کی طرف دلانا چاہتا ہوں، جہاں کے شہری آج بھی جدید دور کی سہولیات سے محروم ہیں۔
1. بجلی کی عدم دستیابی کے باوجود کھمبوں کی تنصیب:
سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے۔ ہمارے گاؤں میں بجلی کی فراہمی کے لیے کھمبے (Electric Poles) نصب ہوئے ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر ان کھمبوں میں آج تک بجلی کا کرنٹ (supply) جاری نہیں کیا گیا۔
اس کے نتیجے میں ہمارا گاؤں رات کے وقت مکمل تاریکی میں ڈوبا رہتا ہے۔ بچوں کی تعلیم اور رات کے تمام معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
2. صاف پانی کی عدم سہولت:
افسوسناک بات یہ ہے کہ گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی کوئی مناسب اسکیم موجود نہیں ہے۔ باشندے جوہڑوں یا غیر محفوظ ذرائع کا گندا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے آبی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
3. خستہ حال سڑکیں:
ہمارے گاؤں کو مرکزی سڑک سے ملانے والی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ کچے اور خراب راستوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے مسائل ہیں، اور ایمرجنسی کی صورتحال میں مریضوں کو ہسپتال پہنچانا ایک عذاب بن جاتا ہے۔
عزت مآب وزیر اعلیٰ صاحب،
آپ سے پرزور التماس ہے کہ براہ کرم اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری فرمائیں کہ:
نصب شدہ بجلی کے کھمبوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور گاؤں کو بجلی فراہم کی جائے۔
صاف پانی کی اسکیم کو جلد از جلد منظور کر کے عمل درآمد کیا جائے۔
گاؤں کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کو یقینی بنایا جائے۔
آپ کی بروقت توجہ اور اقدام کے لیے گاؤں کے تمام رہائشی آپ کے شکر گزار ہوں گے۔
عرض گزار،
نام: طالب حسین
بنام: اہالیانِ گاؤں 39 M, تحصیل دنیا پور, ضلع لودھراں
رابطہ نمبر: 03017475143

29/10/2025

محکمہ انہار ذرائع کے مطابق لودہراں برانچ ،چٹ نہر میں یکم نومبر کو پانی آ جائے گا باقی 3نومبر تک تمام نہروں میں پانی فل ہو جائے گی

حاجی رشیداحمد آرائیں۔  با قضائے الہی سے  وفات پا گئے ہیں۔  ان کی نماز جنازہ کل بروز پیر صبح 11 بجے ۔کھو نواں گراں چک نمب...
28/09/2025

حاجی رشیداحمد آرائیں۔ با قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کل بروز پیر صبح 11 بجے ۔کھو نواں گراں چک نمبر 353 میں ادا کیا جائے گا۔نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔اور ان کی مغفرت کے لیے دعا فرمائیں مغفرت کی دعا فرمائیے۔

12/07/2025

چک 46 ایم جلہ ارائیں

جواں سال لڑکی نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا ۔ہسپتال پہنچ کر جان ہار دی

11/07/2025

دنیاپور بلوچستان میں شہید سگے بھائیوں کی شیر دل والدہ کے جزبات بیٹوں کی شہادت پر وطن سے محبت کا اظہار ماں کے حوصلے پر قربان

11/07/2025

( دنیاپور شہدا کے مناظر۔ ) بلوچستان میں بےگناہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد شہید کیا گیا۔ یہ بزدلانہ حملہ اُن دہشتگردوں کی ناکامی کا اعتراف ہے جو پاک فوج کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ملک دشمن بیانیہ پھیلانے والے کچھ مخصوص گروہ، براہِ راست یا بالواسطہ ایسے دہشتگرد عناصر کو نظریاتی پشت پناہی فراہم کرتے ہیں۔ ان کی خاموشی، ریاست مخالف پروپیگنڈا، اور دہشتگردی کو "حقوق" کا نام دینا، دراصل دشمن کے ایجنڈے کی خدمت ہے۔

ریاست ایسے تمام سہولت کاروں کو نشانِ عبرت بنائے گی۔ جو زبان دشمن بولتا ہے، وہ دشمن ہی کا آلۂ کار ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج شہیدوں کے خون کا بدلہ لیں گی۔ دشمن کو اُس کی کمین گاہ میں جا کر عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

قوم مطمئن رہے دشمن اندرونی ہو یا بیرونی، اس کا انجام ایک ہی ہے: مکمل صفایا۔

11/07/2025

لودھراں کے نواحی علاقہ جلہ ارائیں میں آٹھویں جماعت کی طالبہ دن دہاڑے گھر سے اغواء کرلی گئ

12 سالہ بچی مہک فاطمہ کے اغواء کا مقدمہ تھانہ
جلہ ارائیں میں درج کرلیا گیا ہے۔مہک فاطمہ مغویہ کے والد کے مطابق دو خواتین گھر آئیں اور بیٹی مہک سے والدہ کے بارے پوچھا،والدہ کے گھر نہ ہونے پر نامعلوم خواتین نے پانی پیا اور جانے لگیں تو بیٹی مہک فاطمہ دروازے تک چھوڑنے گئ تاکہ دروازہ بند کرسکے لیکن عین دروازے پر دونوں خواتین نے مہک کو دبوچ لیا اور باہر کھڑے خواتین کے ساتھی دو مردوں نے مہک فاطمہ کو کار میں بٹھایا اور لے گئے #

چوھدری صہیب آرائیں سابق ایم این اے میاں شفیق آرائیں کے  (پی اے ) قضائے الٰہی سے وفات پا چکے ھے یہ ایک بہت بڑا صدمہ ھے مر...
07/07/2025

چوھدری صہیب آرائیں سابق ایم این اے میاں شفیق آرائیں کے (پی اے ) قضائے الٰہی سے وفات پا چکے ھے یہ ایک بہت بڑا صدمہ ھے مرحوم ایک ملنسار انسان تھے اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے لیکن موت کا وقت اٹل ھے یہ نہیں دیکھتی کہ یہ بچہ ھے بوڑھا ھے نوجوان ھے لیکن جب جب کسی نوجوان کی موت واقع ھوتی ھے تو والدین اور دوستوں پر یہ خبر کہر بن کر ٹوٹتی ھے اللّٰہ پاک صہیب بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین اور والدین اور سب دوستوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
مرحوم کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور ایک ہفتہ قبل موٹروے پولیس میں جاب ہوئی تھی 😭

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون چوہدری صہیب آرائیں ( پرنسپل سوشل میڈیا ایڈوائزر اور پی اے ٹو میاں شفیق آرائیں سابق ایم این اے...
07/07/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
چوہدری صہیب آرائیں ( پرنسپل سوشل میڈیا ایڈوائزر اور پی اے ٹو میاں شفیق آرائیں سابق ایم این اے) باوجہ ہارٹ اٹیک بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
چوہدری محمد صہیب کا نماز جنازہ کل مؤرخہ 08:07:2025
صبح 8 بجے سکول والے گراؤنڈ میں ادا کیا جائے گا۔۔
زمیں کھا گئ نوجواں کیسے کیسے😭😭

26/06/2025

تھانہ جلہ ارائیں تحصیل دنیاپور
محبوبہ نے بیوفائی پر اپنے عاشق کو تیزاب سے نہلا دیا ۔سات روز تک موت سے لڑنے کے بعد متاثرہ شخص جان ہار گیا
ملزمہ کی جلد گرفتاری کا امکان،ذرائع

Address

Jallah ARain Updates
Lodhran

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jallah ARain Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share