Kuch Baten Unkahi

Kuch Baten Unkahi This page is created for just entertainment purposes. Here you will find photos, videos, books related posts and book reviews. I hope you will love it.

20/05/2026

Nature and Music 💕 Always the best Healer 💖





Saving myself from me 🙈🤭
16/05/2026

Saving myself from me 🙈🤭





15/05/2026

اکثر گھر کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے
وہ خود ہی گھر ہو جاتے ہیں۔





زندگی اور موتزندگی اور موت دونوں ایسی حقیقتیں ہیں جو ایک ساتھ کبھی نہیں چل سکتیں۔اگر زندگی ہے تو موت نہیں، اور اگر موت آ...
14/05/2026

زندگی اور موت

زندگی اور موت دونوں ایسی حقیقتیں ہیں جو ایک ساتھ کبھی نہیں چل سکتیں۔
اگر زندگی ہے تو موت نہیں، اور اگر موت آ جائے تو زندگی کو جانا ہی پڑتا ہے۔ لیکن پھر بھی دونوں ایک دوسرے کے بغیر ادھورے ہیں۔ زندگی ہے تو ہی موت ہے، اور موت بھی وہیں ہے جہاں زندگی موجود ہے۔

زندگی اور موت میں سے زندگی ایک ایسا خواب ہے جس کے پیچھے ہم بھاگ رہے ہیں۔ ہمیں معلوم بھی ہے کہ یہ خواب ایک دن ٹوٹ جانا ہے، ہم سے چھوٹ جانا ہے، لیکن پھر بھی ہم اسی کے پیچھے ہیں، جیسے یہی اصل حقیقت ہو۔

حالانکہ اصل حقیقت تو موت ہے۔ ایک ایسی حقیقت جس کا ہمیں پتا بھی ہے کہ وہ اٹل ہے، لیکن پھر بھی ہم اسے بھلائے بیٹھے ہیں، اس سے بھاگ رہے ہیں، اس سے ڈر رہے ہیں۔ نہ جانے ہم ایسا کیوں کرتے ہیں۔

کہیں کسی کتاب میں پڑھا تھا کہ جیسے ایک بچہ گھر سے باہر کھیلنے چلا جاتا ہے۔ وہ چاہے پورا دن کھیل میں مگن رہے، لیکن آخرکار اسے اپنے گھر واپس لوٹنا ہی ہوتا ہے۔

پھر کچھ بچے شام کو لوٹ آتے ہیں، کچھ کو گھر لوٹنے میں دیر ہو جاتی ہے، کچھ کو اس کھیل میں اتنا مزہ آ رہا ہوتا ہے کہ وہ واپس جانا ہی نہیں چاہتے، اور کچھ اس کھیل سے تھک چکے ہوتے ہیں لیکن کسی وجہ سے اب بھی واپس نہیں جا پا رہے ہوتے۔

ہاں، تو زندگی بھی ایسا ہی ایک کھیل ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ کسی کو وقت سے پہلے بلاوا آ گیا، اور کسی کو اب چلے جانا چاہیے تھا لیکن وہ ابھی تک اس کھیل کا حصہ بنا ہوا ہے۔
لیکن حقیقت یہی ہے کہ دیر سویر، سب نے اپنے اپنے گھر لوٹنا ہی ہے۔

ہمیں یہ کھیل بھی پسند آ گیا ہے، اور اس کھیل کے ساتھ وہ سب لوگ بھی جن کے ساتھ ہم یہ کھیل کھیل رہے ہیں۔
اسی لیے نہ ہم خود اس کھیل کو چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں، اور نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ موجود کھلاڑیوں میں سے کوئی اس کھیل کو چھوڑ کر جائے۔

لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ آخرکار ہم سب نے ایک دن اپنے اپنے گھر لوٹنا ہی ہے۔

ع۔ن





"All have become my friends - in their opinion - But they've not sought out the secret within me" Rumi
07/05/2026

"All have become my friends - in their opinion - But they've not sought out the secret within me"

Rumi





22/11/2025

☘️🍁





Address

Malhan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kuch Baten Unkahi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share