Amir's Communication

Amir's Communication News Updates

18/02/2026
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل بند کرنے کا تحریری بیان پاکستان کو آفیشل ارسال کردیا اگر یہ مستقل مکمل طور پر بند کر ...
25/04/2025

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل بند کرنے کا تحریری بیان پاکستان کو آفیشل ارسال کردیا
اگر یہ مستقل مکمل طور پر بند کر دیا گیا تو پاکستان کو اس سے بہت نقصان ہوگا اگر اس کو سیریس نظر سے دیکھا جائے تو پاکستان کے لیے یہی اصل اعلان جنگ ہے ابھی تو اپکی ٹوٹیوں میں پانی آرہا ہے لیکن انے والے چند ایک سال میں ہی اسکے نقصانات نظر آنا شروع ہوجائیں گے بھارت نے جو کرنا تھا وہ انہو نے کر دیا ہے وہ فوجی یا جنگی لڑائ جنگ نہیں لڑیں گے اصل میں انہوں نے پانی ہی بند کرنا تھا جو انہوں نے افیشل اعلان کر دیا ہے اب پاکستان کیا کرے یہ حکومت پاکستان پر سوالیہ نشان ہے؟..

واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور بھارت سے ہر قسم کی تجارت فوری بند، پانی روکا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائیگا: قومی سلامتی کمی...
24/04/2025

واہگہ بارڈر، فضائی حدود اور بھارت سے ہر قسم کی تجارت فوری بند، پانی روکا تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائیگا: قومی سلامتی کمیٹی
پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر اقدامات کا بھرپور جواب دینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان کی ملکیت کا پانی روکا گیا تو اسے جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول اور عسکری قیادت ہوئیں، اجلاس میں پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی ملکی داخلی و خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی غیرذمےدارانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کمیٹی نے عجلت میں کیےگئے بھارتی ناقابل عمل آبی اقدامات کاجواب دینےکا بھی جائزہ لیا۔

گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا بھارت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور لائیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدے کو اس طرح معطل نہیں کر سکتا، معاہدے میں صرف پاکستان اور بھارت شامل نہیں دیگر عالمی فریقین بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ابھینندن کے وقت جواب دیا تھا اس بار بھی ہم بھارت کو 100 فیصد جواب دینےکی پوزیشن میں ہیں، پاکستان ائیر فورس نے ابھینندن کے وقت جو جواب دیا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا بھارت بہت عرصے سے سندھ طاس معاہدے سے نکلنا چاہ رہا ہے، بھارت میں جو واقعہ ہوا وہ قابل مذمت ہے، تاہم واقعے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات سے بھارت کا چہرہ کھل کر سامنے آ رہا ہے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہو گئے تھے۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے گزشتہ روز پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔

نئی تاریخ رقم، سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار سے بھی تجاوز کرگئیکراچی: دنیا بھر میں معاشی بے یقینی اور سیاسی کشیدگی...
22/04/2025

نئی تاریخ رقم، سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 63 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی
کراچی: دنیا بھر میں معاشی بے یقینی اور سیاسی کشیدگی کے باعث سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پہلی بار 3500 ڈالر فی اونس سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد کچھ کمی ضرور آئی، مگر قیمتیں اب بھی تاریخی سطح پر برقرار ہیں۔

امریکا میں کیا ہوا؟
بین الاقوامی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ غیر معمولی اضافہ اس وقت ہوا جب خبریں آئیں کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کو عہدے سے ہٹا سکتے ہیں۔

اس خدشے نے سرمایہ کاروں کو امریکی اسٹاکس، بانڈز اور ڈالر سے ہٹا کر ’محفوظ‘ سرمایہ کاری جیسے سونا، جاپانی ین اور سوئس فرانک کی طرف دھکیل دیا۔

پاکستان میں قیمتیں کیوں بڑھیں؟
پاکستان میں بھی اس عالمی رجحان کا اثر پڑا اور سونے کی قیمت میں آج یعنی منگل کو مزید 5 ہزار 900 روپے اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرآفہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی 10 گرام سونا بھی بڑھ کر 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے کا ہو گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا تھا اور فی تولہ سونا پہلی بار 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے پر پہنچا تھا۔

رواں سال 91 ہزار روپے کا اضافہ
رواں سال کے آغاز سے اب تک پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 91 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ 30 دسمبر 2024 کو سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھی جو اب 33 فیصد کے اضافے کے بعد نئی بلندی پر ہے۔

تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟
تجزیہ کار لی لیانگ لے کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ عالمی منڈی میں امریکا پر اعتماد کم ہو رہا ہے۔ پہلے یہ ’ٹرمپ ٹریڈ‘ کہلاتی تھی، اب یہ ’امریکا سے جان چھڑاؤ‘ والی صورتِ حال بن گئی ہے۔

مستقبل میں کیا ہو سکتا ہے؟
گولڈمین ساکس اور دیگر عالمی بینکوں کے مطابق اگر حالات یونہی رہے تو سونے کی قیمت 2026 کے وسط تک 4000 ڈالر فی اونس تک بھی جا سکتی ہے۔

جہاں ایک طرف سرمایہ کار سونے کو واحد ’محفوظ سرمایہ‘ سمجھ کر خرید رہے ہیں، وہیں کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ تیزی کے بعد قیمتوں میں وقتی وقفہ یا معمولی کمی بھی ممکن ہے۔

چین میں کیا ہو رہا ہے؟
چین کی بڑی مائننگ کمپنی Zijin Mining Group کے شیئرز ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں 6 فیصد تک بڑھ گئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت سے سرمایہ کاری کے دیگر شعبے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ملک میں بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادیاسلام آباد: ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی...
21/04/2025

ملک میں بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
اسلام آباد: ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی دستیابی میں اضافے کے بعد ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی ہے۔

ارسا ترجمان کے مطابق پنجاب کو 23 ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64 ہزار 800 کیوسک کردی گئی ہے جب کہ 10 ہزار کیوسک کا اضافہ کرکے سندھ کا حصہ 45 ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔

ارسا ترجمان کا کہنا ہےکہ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 اورخیبرپختونخوا کو 1900کیوسک ہے جب کہ خریف کےلیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آگیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو نے کہا ہےکہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے، نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے سے تنازع کا شکار ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چولستان میں بننے والی نہر پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے حالانکہ پہلے سے موجود فارمولا کے تحت ہی اس نہر کو پانی دیا جائے گا البتہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچاآج پاکستان سمیت عالمی...
21/04/2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت نے عوام کے ہوش اُڑا دیے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
آج پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 69 ڈالر اضافے کے ساتھ3395 ڈالر فی اونس ہے۔

بورےوالا: گرمی میں ٹیوب ویل پر نہانا14 سالہ بچے کا جرم بن گیا۔بورےوالا:مبینہ طور ٹیوب ویل مالک نے نہانے والے بچوں پر فائ...
20/04/2025

بورےوالا: گرمی میں ٹیوب ویل پر نہانا14 سالہ بچے کا جرم بن گیا۔

بورےوالا:مبینہ طور ٹیوب ویل مالک نے نہانے والے بچوں پر فائرنگ کر دی۔پولیس

بورے والا: فائرنگ سے 14 سالہ کمسن بچہ جانبحق، پولیس

بورے والا: مقتول بچہ دوستوں کے ہمراہ ٹیوب ویل پہ نہا رہا تھا۔ پولیس

بورے والا: واقعہ تھانہ شیخ فاضل کی حدود429/ای بی میں ہوا

بورے والا: مقتول بچے کی شناخت محمدذکی سکنہ عظیم آباد کے نام سے ہوئی

بورے والا: ملزم بچے کو کار میں ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا، ساتھی بچے

اللہ تعالی ارسلان بٹ صاحب
اور انکی فیملی کو صبر جمیل عطاء کرے اور اللہ اللہ انصاف والا معاملہ کرے امین

رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 4...
20/04/2025

رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا۔ آج 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ اس دوران 66 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 712 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہے۔

19/04/2025

ایران میں شہید ہونے والے 8 پنجابی شہدا کی میتيں بہاولپور میں ان کے آبائی گاؤں پوھچنے پر درد ناک مناظر ۔۔۔

کچھ دانشور فرما رھے تھے کوئی بندہ نہیں قتل ہوا سب جھوٹ ہے لو دیکھ لو اب یہ سب لوگ ڈرامہ کررھے ہیں کیا؟
😥😥😥 'scommunication #

اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیالکابل میں پاک افغان مذاکرات ک...
19/04/2025

اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سکیورٹی اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر تبادلہ خیال
کابل میں پاک افغان مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سمیت دیگر دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندزاد سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے افغان حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب امیر متقی سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کابل روانگی سے قبل اسحاق ڈار کا کہنا تھا دہشت گردی کا معاملہ پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، افغانستان کے ساتھ سکیورٹی ایشوز پر تحفظات ہیں، ہمارے لیے پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا دونوں ممالک کے عوام کی بہتری چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاشی و اقتصادی اور تجارتی شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں جو پوری طرح استعمال نہیں ہو رہے۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان سے روابط میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان ریلوے لنک کے لیے افغانستان اہم ہے۔

15/04/2025

Address

Adda Lando Masjid
Mandi Burewala
61010

Telephone

+923336114405

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Amir's Communication posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Amir's Communication:

Share

Category