04/07/2026
عورغشتو تا غازی کوٹ (ضلع بونیر) روٹ پر عوام کا استحصال کب تک؟
ضلع بونیر میں عورغشتو سے غازی کوٹ تک سرکاری کرایہ 180 روپے مقرر ہے، مگر ڈاٹسن ڈرائیور حضرات 250 روپے وصول کر رہے ہیں، جو کہ کھلی زیادتی ہے۔
جب پٹرول 260 روپے فی لیٹر تھا تو کرایہ 150 روپے لیا جاتا تھا، اور جب پٹرول/ڈیزل 400+ ہوا تو کرایہ بڑھا کر 250 روپے کر دیا گیا۔ اب جبکہ پٹرول/ڈیزل تقریباً 300–310 روپے ہے، تب بھی کرایہ کم نہیں کیا جا رہا۔
مزید برآں، دکاندار حضرات کے 50 کلو سامان کا کرایہ بھی 100 روپے سے بڑھا کر 150 روپے کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کاروباری لاگت بڑھ رہی ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مطالبہ: متعلقہ حکام فوری نوٹس لے کر سرکاری کرایہ پر عملدرآمد کروائیں اور اضافی وصولی بند کروائیں۔
(کسی فرد کا نام جان بوجھ کر ظاہر نہیں کیا گیا)
#مہنگائی