20/06/2026
امریکا میں پیش آنے والے واقعہ نے مسلمانوں کے دل جیت لئے، کام کے دوران ایک آدمی کو سجدہ ریز دیکھا گیا، جس کی ویڈیو اور منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
نمازی کی ویڈیو گاڑی میں موجود ایک شخص نے بنائی جو کہہ رہا ہے کہ ڈیلیوری مین نے وقتِ نماز آتے ہی اپنا کام روک کر نماز ادا کی، جسے دیکھ کر وہاں موجود افراد نے اس کے دینی جذبے اور نظم و ضبط کو سراہا۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اور صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ مسلمان اپنی عبادات کو ہر چیز پر ترجیح دیتے ہیں اور دینِ اسلام ان کے لیے اولین حیثیت رکھتا ہے۔
#اللہ