Ibn e Kashmir

Ibn e Kashmir My name is Kashif Zahoor

31/03/2024

دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے 🤣🤣

28/03/2024

Deep words

دنيا كے مشہور ترين ملحدين   (Atheists)  نے مرتے  وقت كيا كہا:1- بورجيا:ميں اپنى زندگى ميں موت كے سوا ہر چيز كى تيارى كرت...
24/03/2024

دنيا كے مشہور ترين ملحدين (Atheists) نے مرتے وقت كيا كہا:
1- بورجيا:
ميں اپنى زندگى ميں موت كے سوا ہر چيز كى تيارى كرتا تھا، اور اب جب ميں مرنے والا ہوں تو موت كے ليے تيار نہيں۔

2- تھامس ہوبس:
يہ ايك سياسى فلسفى تھا، مرتے وقت كہتا ہے: ’’ ميں اس وقت اندھيروں ميں گرا پڑا ہوں، كوئى مجھ سے پورى دنيا لے لے اور صرف ايك دن زندگى دے دے۔

3- تھامس پین:
يہ اٹھارہویں صدی كا ملحد مصنف ہے جس نے مرتے وقت کہا:
ميں اس وقت ايسے عذاب ميں ہوں كہ مجھے اكيلا نہ چھوڑنا اور بلا شبہ جو ميں نے كيا ہے ميں اسى عذاب كا مستحق ہوں، اگر آج ميرے پاس پورى كائنات ہوتى اور اس دنيا كے مثل ايك اور دنيا بھى ہوتى تو ميں اس تكليف كے بدلے دے ديتا۔ آج مجھے اللہ نظر آرہا ہے جبكہ ميں پورى زندگى شيطان كا چيلا بنا رہا۔

4- سر تھامس اسکاٹ:
’’يہ ایک انگریزی مشیر تھا جو 1594 ء میں فوت ہوا ، اور مرتے ہوئے كہہ رہا ہے: "لمحوں پہلے تک میں کسی معبود یا آگ کے وجود پر یقین نہیں رکھتا تھا ، لیکن اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اصلی ہیں اور اللہ كا وجود بھى ہے، اب جبكہ میں عذاب کے راستے پر ہوں اور يہ اللہ كى عدالت ہے۔‘‘

5- والٹیئر:
يہ ایک فرانسیسی فلسفی ملحد تھا ، جس نے اپنے معالج ڈاكٹر فوکن کو مرتے وقت اپنی بات کی ہدایت کی تھی: "اگر تم مجھے چھ ماہ زندگى اور صحت اور دے سكو تو ميں تمہيں اپنے پاس موجود آدھى دولت سے نواز دوں گا ، اب ميں مر رہا ہوں اور جہنم ميں جا رہا ہوں!

6- نرس ولٹیئر:
"اگر دنيا كى سارى دولت بھى یورپ کو دے دى جائے تو میں کسی ملحد کو نہیں دیکھنا چاہتا ميں خود اس وقت تکلیف میں مبتلا ہوں اور پوری رات بخشش کے ليے چیخ رہا ہوں۔"

7 - ڈیوڈ ہیوم:
يہ ایک سکاٹش مورخ ملحد ہے جس نے 1776 ء ميں مرتے وقت چيختے ہوئے كہہ رہا تھا:
" آگ نے مجھے اپنی شعلوں سے جلا دیا " وہ اپنى موت كے وقت بہت مایوس تھا۔

8 - نیپولین بوناپارٹ:
فرانسیسی شہنشاہ ، جس نے اپنی بادشاہت كى بھوك کو پورا کرنے کے لئے لاکھوں افراد کو قتل کیا ، دنیا کی حکمرانی کو بہت پسند کرتا تھا مرتے وقت كہنے لگا: "دیکھو ، میں اپنے وقت سے پہلے ہی مر كر زمين کی اصل طرف لوٹ آیا ہوں ، حالانكہ میں سب سے بڑا فرانسيسى شہنشاہ ہوں، میں جس گڑھے میں پڑا ہوں اس ميں اور ہمیشہ کے باغ (جنت)کے درمیان بہت فرق ہے۔"

9 - سر فرانسس نیوبرٹ:
يہ برطانوی ملحدين کلب کا سربراہ تھا اس نے اپنی موت کے وقت اپنے بستر کے چاروں طرف والوں کو بتایا:
"مجھ سے یہ مت کہو کہ کوئی معبود نہیں ، کیوں کہ میں اب اس کی موجودگی میں ہوں ، اور مجھے یہ مت کہو کہ کوئی جہنم نہیں ہے ، کیوں کہ اب مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں اس جہنم میں پھسل رہا ہوں۔" اگر ميں ہزار برس بھى زندہ رہتا تو اس آگ كو جھٹلاتا رہتا اور اب ہزاروں سال بعد بھى مجھے اس آگ سے خلاصى ملنے والى نہيں، آہ آہ يہ آگ مجھے جلائے جا رہى ہے۔

10- کنگ چارلس IX:
يہ ایک فرانسیسی بادشاہ تھا جس نے 1572 ء میں فرانس میں دسیوں ہزار پروٹسٹنٹ عیسائیوں کو مار ڈالا کیونکہ وہ کیتھولک مذہب میں نہیں تھے ۔
اس نے موت سے پہلے اپنے ڈاکٹروں سے کہا:
"میں دیکھ رہا ہوں کہ جن کو میں نے قتل کیا وہ میرے سامنے سے گزر رہے ہیں اور ان کے زخموں سے خون بہہ رہا ہے اور وہ میری طرف اشارہ کر رہے ہیں ، مجھے اپنا ٹھكانہ نظر آ رہا ہے ، میں نے ايسے گناہ كيے جو ہمیشہ مجھے سزا ديتے رہيں گے۔"

11- ڈیوڈ اسٹراس:
يہ ایک جرمن قوم پرست ادیب تھا جو 1874ء میں فوت ہوا۔ مرتے ہوئے كہنے لگا:
"میرے فلسفے نے مجھے ذليل كر ديا اور ميں اس وقت اپنے آپ كو دانتوں والی مشین کے جبڑے میں محسوس كر رہا ہوں جو مجھے کسى بھى لمحے کچل دے گى۔"

12- امریکی میگزین "نیوز ویک" کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ، روسی کمیونسٹ جوزف اسٹالن کی بیٹی سویتلانا اسٹالن نے اپنے والد کے انتقال کے وقت کی بات كرتے ہوئے كہا:
"میرے والد کی موت بہت خوفناک تھی۔ اس نے اپنى موت كے لمحے اچانک آنکھیں کھولیں پاگل اور غصيلى نظروں سے وہاں موجود لوگوں کی طرف ديكھا، اور اپنے بائیں ہاتھ سے ہمارے اوپر اشارہ کیا کہ كوئى چيز مجھے آگ ميں دھكيل رہى ہے، ايسى موت احساس محرومی کی علامت ہے۔"

13 _ انتون لیوی:
چرچ آف شیطان کے بانی اور "بائبل آف شیطان" کے مصنف ، جو 1997 میں فوت ہوا، روتے ہوئے کہا:
"آہ ! يہ میں نے کیا کیا ... میں نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے" وہ بار بار اللہ تعالی سے مغفرت اور استغفار کررہا تھا !!

ماخذ :(العلمانية؛ للدكتور سفر الحوالي، والدكتور الصلابي)

دوستو!
يہ وہ چند مشہور ملحد تھے جو اللہ كے وجود كو ہى نہ مانتے تھے، اور مرتے وقت سب سے پہلے اللہ ہى كو پكارا، سبحانك يا ربي ما أعظمك۔۔۔ اے اللہ! پاك ہے تو تُو كس قدر عظمت و بڑائى والا ہے۔
كيا ہى خوب نقشہ كھينچا ہے قرآن نے:
{لَّـقَدْ كُنْتَ فِىْ غَفْلَـةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَـآءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيْدٌ} (ق: 22)
’’بے شک تو اس دن سے غفلت میں رہا آج جب ہم نے تجھ سے تیرا پردہ دور کر دیا تو تیری نگاہ آج بڑی تیز ہوگئى ہے۔‘‘
عزيزو!
ياد ركھيے! جو شخص جس چیز پر زندہ رہتا ہے اسے موت بھى اسى پر آئے گى، اور جو شخص جس چیز پر مرتا ہے قيامت والے دن اسے اسى حالت پر اٹھایا جائے گا.
Copied

الحمدللہ پہلا عشرہ ڈن 👍🤣🤣
21/03/2024

الحمدللہ پہلا عشرہ ڈن 👍🤣🤣

سوشل میڈیا مجدد الف سوئمتحریر:_ کاشف ظہور "بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ جب دین میں بہت زیادہ بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے تو خدا کی...
21/03/2024

سوشل میڈیا مجدد الف سوئم
تحریر:_ کاشف ظہور
"بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ جب دین میں بہت زیادہ بگاڑ پیدا ہو جاتا ہے تو خدا کی طرف سے ایک مجدد بھیجا جاتا ہے جو دین کو واپس اصلی شکل میں بحال کر دیتا ہے جیسا کہ سولہویں صدی کے مجدد الف ثانی کا نام ذہن میں آتا ہے
بلکل اسی طرح آج کا مجدد کوئی بنی نوع انسان نہیں بلکہ سوشل میڈیا ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ ہر طرح کی نوسربازی اور من گھڑت واقعات کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے تاکہ جہنوں نے جعلی کہانیاں اور فرضی قصے سنا سنا کر سادہ لوح مسلمانوں کیلئے دین کو مشکل بنایا اور دین کو ایک مشقت بنا دیا انکو سرعام ایکسپوز کیا جا سکے اور دین کو ان بدنما پیروں فقیروں عالموں فاضلوں حاجیوں غازیوں اور دس نمبری عاشقوں کے چنگل سے آزاد کر کے اصل حالت میں بحال کیا جا سکے"

"چیرٹی دوکانوں کی طرف سے رمضان المبارک میں جس طرح غرباء و مساکین کو لائنوں میں بٹھا کر انتہائی غلیظ طریقے سے راشن دیا جا...
17/03/2024

"چیرٹی دوکانوں کی طرف سے رمضان المبارک میں جس طرح غرباء و مساکین کو لائنوں میں بٹھا کر انتہائی غلیظ طریقے سے راشن دیا جا رہا ہے قابلِ مذمت اور شرم کے لائق ہے، ایسے دوکاندار اپنی طرف سے بڑا اچھا سمجھ رہے ہیں لیکن انہیں خبر نہیں یہ کسی غریب کو اس طرح ذلیل کرنے کا کوئی اور طریقہ ہو ہی نہیں سکتا
پورا دن ان کو لائنوں میں لگا کر اور بٹھا بٹھا کر انتہائی اوچھے طریقے سے چند اشیاء ضرورت مہیا کی جاتی ہیں جو بمشکل آٹھ دس دنوں تک استعمال ہوتی ہیں اور اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ ہر بندے کی فوٹو بنائی جاتی ہے اور بعض اوقات تقسیمِ راشن کے پروگرام کی ویڈیو ریکارڈ کی جاتی ہے جو کہ انتہا درجے کی کمینگی ہے
چند سال قبل جب لوگ اتنے زیادہ امیر بھی نہیں تھے تب ہم نے کبھی کسی چیرٹی دوکان کا نام و نشان تک نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی سنا کہ کہیں پر راشن بانٹا جا رہا ہے لیکن پچھلے چند سالوں میں یہ دوکانیں اس قدر پھیل چکی ہیں کہ انکی تعداد گننا مشکل ہوتا جا رہا ہے
ہر گلی کوچے میں کوئی نہ کوئی چیرٹی کھول کر بیٹھا ہوا ہے خود ایک دمڑی ڈونیٹ نہیں کرتا اور لوگوں کے پیسے پر خود بھی عیاشی کرتا ہے اور ساتھ ملائے ہوئے چند ہڈ حراموں کو بھی موج میلا کرواتا ہے
میرے خیال سے پورے ملک میں لوگوں کو ایک منظم طریقے سے بھکاری بنایا جا رہا ہے ایسی صورت حال میں لوگ محنت مزدوری کو گناہ سمجھنے لگتے ہیں خود کام کرنے سے انکو نفرت ہو جاتی ہے اور پھر یہی لوگ جب بھوکے ہوتے ہیں تو اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے لگتے ہیں ہمارے ہاں تو ابھی سحری کا رواج نہیں پہنچا لیکن کل میں فیس بک پر دیکھ رہا تھا کہ کراچی میں نامی گرامی تاجر حضرات باقاعدگی سے سحری و افطاری کا اہتمام کر رہے ہیں جس کے مینیو میں شتر مرغ، بکرا، اونٹ، بیل، بریانی اور طرح طرح کی ڈشیں شامل ہوتی ہیں اور جس جگہ اہتمام کیا جاتا ہے وہاں لوگوں کا رش اتنا ہوتا ہے کہ جگہ نہیں مل پاتی اور لوگ دو دو گھنٹے پہلے آ کر بیٹھ جاتے ہیں
حالانکہ انہی تاجر حضرات سے کوئی غریب 10 ہزار روپے ادھار مانگ لے تو انکو موت پڑ جاتی ہے یہ کبھی کسی کی انفرادی طور پر مدد نہیں کریں گے لیکن سحری و افطاری کے نام پر بیہودہ طریقے سے لاکھوں لٹا دیں گے
#کاشفیات

الحمدللہ تیجا روزہ وی ڈن 👍👍👍🤣🤣
14/03/2024

الحمدللہ تیجا روزہ وی ڈن 👍👍👍🤣🤣

"کچھ لوگ (حاسدین) اس چولہے کی مانند ہوتے ہیں جن کے منہ میں ہر وقت آگ ہوتی ہے اور دماغ اس ہنڈیا کی مانند جو دن بدن کالا ہ...
14/03/2024

"کچھ لوگ (حاسدین) اس چولہے کی مانند ہوتے ہیں جن کے منہ میں ہر وقت آگ ہوتی ہے اور دماغ اس ہنڈیا کی مانند جو دن بدن کالا ہو رہا ہوتا ہے"
#کاشفیات

11/03/2024

"اسلامی نمونیا پاکستان میں تاجروں و دوکانداروں نے بطور قائم مقام شیاطین ذمہ داریاں سنبھال لیں، عوام کی مالش کیلئے فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا"
#کاشفیات

یہ توت کا پودا میں نے چند سال قبل لگایا تھا دیکھیں آج جوان ہو گیا ہے اور ایک بار پھر سے اس پر تنے نکل آئے ہیں، گرمیوں می...
09/03/2024

یہ توت کا پودا میں نے چند سال قبل لگایا تھا دیکھیں آج جوان ہو گیا ہے اور ایک بار پھر سے اس پر تنے نکل آئے ہیں، گرمیوں میں اسکا سایہ بہت گھنا اور ٹھنڈا ہوتا ہے

Address

Mirpur

Telephone

+923491565262

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ibn e Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share