03/11/2024
دعوت اسلامی الحمدللہ عزوجل، دعوت اسلامی ایک ایسی دینی تحریک ہے جس کا مقصد مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکام کی طرف بلانا ہے۔ الحمدللہ اس مقصد کے تحت دعوت اسلامی کے کئی شعبے ہیں جو دین اور مسلمانوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ان شعبوں میں سے چند یہ ہیں:
1» جامعۃ المدینہ» اس شعبے میں مسلمانوں کو علم دین سکھایا جاتا ہے جیسے علم تفسیر، علم اصول تفسیر، علم حدیث، علم اصول حدیث، منطق، فلسفہ، بلاغت، عربی گرامر (علم النحو و الصرف وغیرہ)۔ ان تمام علوم کی مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
2» مدرسۃ المدینہ» اس شعبے میں مسلمانوں کے بچوں کو قرآن مجید کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ ان دونوں شعبوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کی تعداد تقریباً 4,00,000 ہے اورکئی طلبہ و طالبات یہاں سے فارغ التحصیل ہو کر عالم اور حافظ بن چکے ہیں۔
3» دار المدینہ اسلامک اسکول» اس شعبے کے تحت دعوت اسلامی، مسلمانوں کے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی فراہم کر رہی ہے۔
4» ایف جی آر ایف (FGRF)» اس شعبے کے تحت دعوت اسلامی مسلمانوں کی خدمت میں مصروف ہے، جیسے کہ کرونا کے وقت اس شعبے نے کئی غریبوں تک راشن پہنچایا، تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ کیمپس منعقد کیے اور مریضوں کے لیے خون فراہم کیا۔ سیلاب کے دوران بھی اس شعبے نے بےگھر لوگوں کے لیے گھر بنوائے اور ضرورت مندوں تک راشن پہنچایا۔ یہ شعبہ ہر لحاظ سے مسلمانوں کی خدمت اور مدد میں پیش پیش ہے۔
5» فیضان آن لائن اکیڈمی» اس شعبے کے تحت کئی دینی اور دنیاوی کورسز آن لائن کروائے جاتے ہیں۔
6» مدنی چینل» جب دنیا سوشل میڈیا کی طرف بڑھی تو دعوت اسلامی نے مسلمانوں کو ایک ایسا چینل فراہم کیا جو میوزک، عورتوں کی تشہیر اور تمام ناجائز اشتہارات وغیرہ سے پاک ہے۔ اس چینل پر 24 گھنٹے اللہ عزوجل اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتیں کی جاتی ہیں۔ اس چینل کے ذریعے کئی غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا۔ الحمدللہ یہ چینل اب مختلف زبانوں (اردو، عربی، انگریزی، بنگلہ) میں بھی نشر ہو رہا ہے۔
ان شعبوں کے علاوہ بھی کئی شعبے ہیں جن کے ذریعے دعوت اسلامی دین کی خدمت کر رہی ہے۔ اس سارے نظام کا خرچ حکومت وغیرہ سے نہیں بلکہ عاشقانِ رسول کے دیے ہوئے چندے سے چلایا جاتا ہے۔ اس خرچ کو پورا کرنے کے لیے دعوت اسلامی ہر سال ایک بار ٹیلی تھون کے نام سے چندہ بھی اکٹھا کرتی ہے، جس میں ایک یونٹ کی قیمت 10,000 رکھی گئی ہے۔
آپ سے بھی درخواست ہے کہ دین کے اس عظیم کام میں آپ بھی اپنی حیثیت کے مطابق حصہ ڈالیں۔ ان شاءاللہ عزوجل، اللہ کی راہ میں دینے کی برکت سے آپ کے رزق میں برکت ہوگی اور قرض و بیماری بھی دور ہوں گے، ان شاءاللہ عزوجل۔
رابطہ: ابو حبان مدنی »» 03702613813