16/05/2022
*ایک طرف دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ ہے اور دوسری طرف کل انتقال کر جانے والے شیخ خلیفہ بن زاید کی قبر ہے جس کے نام سے یہ عمارت موسوم ہے۔*
*بس اتنی سی اس دنیا کی حقیقت ہے۔*
یہ قبر اس شخص کی ہے جس نے ریگستان میں دنیا کا پرکشش شہر آباد کیا جس نے دنیا کی سب سے بلند ترین بلڈنگ برج خلیفہ تعمیر کی لیکن وہ مال دولت سب کچھ چھوڑ کر خالی ہاتھ اس دنیا سے چلا گیا یہی اس فانی دنیا کی حقیقت ہے ۔
آپ سب اس سے بھی زیادہ مال کماؤ آگے بڑھو لیکن مال کمانے کو حقیقی کامیابی نہیں بلکہ عارضی کامیابی سمجھو اس عارضی کامیابی کے ذریعے لوگوں کا سہارا بنیں تاکہ عارضی کامیابی کے ساتھ اصل دائمی کامیابی بھی میسر آ جائے۔ جو شخص (جھنم کی) آگ سے دور کر دیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا تو یقینا وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو دھوکے کے سامان کے سوا کچھ نہیں۔
فَمَنۡ زُحۡزِحَ عَنِ النَّارِ وَ اُدۡخِلَ الۡجَنَّۃَ فَقَدۡ فَازَ ؕ وَ مَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ
[Surat No. 3 Ayat NO. 185]
*مسلمان ہمیشہ ایک دوسرے سے بڑھ کر دین و دنیا سب کچھ کماتا ہے لیکن ان سہولتوں سے عام و خاص سب انسانیت کی خدمت کرتا ہے*