Pak Rail Express update

Pak Rail Express update The is page Pakistan Railways Express travel transport and Express update train

06/08/2025

پاکستان ایکسپریس کی زاد میں آ کر 1 راہگیر کی 13 جانور ہلاک اور آپ خود زندگی کی بازی ہارگیا راجہ رام کے قریب ملتان ڈویژن سیکشن شجاع آباد

راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریس حادثے کا شکار، ایک بوگی پٹری سے اتر گئیراولپنڈی سے ملتان جانے والی 130 ڈاؤن تھل...
08/06/2025

راولپنڈی سے ملتان جانے والی تھل ایکسپریس حادثے کا شکار، ایک بوگی پٹری سے اتر گئی

راولپنڈی سے ملتان جانے والی 130 ڈاؤن تھل ایکسپریس مسان اور داودخیل کے درمیان حادثے کا شکار ہو گئی، جب ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ حادثے کے باعث مذکورہ ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی ٹرین کندیاں سے روانہ کر دی گئی ہے، جو متاثرہ مقام پر پہنچ کر بحالی کا کام سرانجام دے رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین میں خواتین، بچوں اور بزرگ مسافروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو شدید گرمی میں ٹرین رکنے کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئے۔ مقامی افراد اور ریلوے عملے نے مسافروں کو ابتدائی امداد فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹریک کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ رکی ہوئی ٹرینوں کی آمد و رفت بحال ہو سکے۔

Address

Riazbad Railways Station
Multan
59021

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Rail Express update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share