22/07/2025
آج لنکڈاِن پر ایک تصویر نے روک دیا
دو مرغیاں سامنے تھیں
ایک 900°F پر صرف ایک گھنٹہ پکی… اور بالکل جل گئی
دوسری 300°F پر تین گھنٹے میں آرام سے، سکون سے، محبت سے پکی… اور perfectly گولڈن، جوسی، لاجواب
یہ تصویر تھی… لیکن پیغام زندگی کا تھا
ہم سب اسی فریب میں ہیں کہ
جلدی کامیابی ملے
جلدی viral ہوں
جلدی پیسے آئیں
جلدی car، گھر، lifestyle آ جائے
ہمیں ہر چیز کا shortcut چاہیے
ہر بندہ چاہتا ہے کہ بس 900°F پر ایک گھنٹہ لگے اور result ready ہو
لیکن حقیقت یہ ہے کہ جو کچھ بھی جلدی تیار ہوتا ہے
وہ اکثر یا تو کچا رہ جاتا ہے یا جل جاتا ہے
اور جو چیز وقت لیتی ہے… محنت، صبر اور consistency لیتی ہے
وہی اصل masterpiece بنتی ہے
تمہیں لگ رہا ہے کہ تمھاری محنت کا result نہیں آرہا
تم دن رات hustle کر رہے ہو، کوشش میں ہو
لیکن progress نظر نہیں آ رہی
تو بھائی شاید تم slow-cook ہو رہے ہو
کیا تمہیں پتا ہے
وارن بوفے کی دولت کا 99% حصہ اُس وقت آیا جب وہ 50 سال کے ہو چکے تھے
جیک ما کو 30 سے زائد بار رد کیا گیا، حتیٰ کہ KFC میں بھی نہیں رکھا
اور Amazon کو profit میں آنے میں 7 سال لگے
اور Disney کو 302 بار ریجیکٹ کیا گیا
اور J.K. Rowling کو Harry Potter شائع کروانے کے لیے 12 پبلشرز سے انکار سننا پڑا
سوال یہ نہیں کہ تم کتنی تیزی سے کامیاب ہو سکتے ہو
سوال یہ ہے کہ تم کتنے صبر، مستقل مزاجی اور strategy کے ساتھ کامیابی کی طرف جا رہے ہو
کیونکہ fast track پہ اکثر derailment زیادہ ہوتی ہے
اور جو آہستہ چلتے ہیں وہ زیادہ لمبے سفر طے کرتے ہیں
اگر تمھیں لگتا ہے کہ تمھاری journey slow ہے
تو ہو سکتا ہے تم chicken نہیں، کوئی شاہی پلاو بن رہے ہو
جس میں ہر چیز کو اپنا وقت چاہیے
ورنہ نہ taste آتا ہے، نہ خوشبو
تو اگلی بار جب دل کرے کہ سب کچھ چھوڑ دوں، سمجھوں کہ “یار کچھ نہیں ہو رہا”
تو یہ یاد رکھنا:
جو چیز آہستہ آہستہ، low flame پہ پکتی ہے
وہی زندگی کے دسترخوان پہ اچھے سے serve ہوتی ہے
اور سب اُسی کو repeat بھی کرتے ہیں
تمھارا وقت آئے گا
بس جلدی میں اپنا تندور نہ جلا بیٹھنا
- ماخوذ