22/08/2026
تاریخ: 22 اگست 2026ء
شدید گرمی اور کڑی دھوپ کے باوجود خدائی خدمتگار تنظیم کا جذبہ بلند! ☀️🌱
آج دوپہر 12:26 بجے بھی سڑک کے دونوں جانب جھاڑیوں اور زائد درختوں کی صفائی کا کام مسلسل جاری ہے۔ صدر شیر افضل مروت صاحب کی خصوصی ہدایات ہیں کہ کام کو مکمل کیے بغیر نہیں رکنا۔
یہ تمام تر محنت خالصتاً رضاکارانہ (اپنی مدد آپ) کے تحت ہو رہی ہے۔ اس میں کوئی سرکاری امداد ہے نہ ہی ان مخلص جوانوں کا کوئی ذاتی مفاد۔ یہ سب صرف ہمارے گاؤں کی آسانی اور خوبصورتی کے لیے پسینہ بہا رہے ہیں۔
اہلِ علاقہ سے خاص اپیل:
شدید گرمی میں کام کرنے والے ان رضاکاروں کے لیے ٹھنڈے پانی، شربت یا چائے کا انتظام کر کے ان کا ساتھ دیں۔ یہ ہم سب کا مشترکہ گاؤں ہے، آئیں مل کر ان کی حوصلہ افزائی کریں!
#22اگست2026