17/04/2022
ایک پیغام والدین کے نام
موضوع اپنے بچوں کو مضبوط بنائیں!
یہ تحریر لکھنے کا مقصد آپ لوگوں کے اندر اس شعور کو جگانا ہے جو کہیں نہ کہیں دب چکا ہے لیکن موجود سب کے اندر ہے یہ انسانی فطرت ہے غیرت کا ماده سب کے اندر ہوتا ہے ۔۔۔۔
یہ کہانی ایک لڑکی کی ہے جو کالج جاتی تھی تو راستے میں رکشے والا انکل کسی مخصوص مقام پر رک کر پیچھے آجاتا تھا اور کبھی گلے لگانا بیٹی بیٹی کہہ کر پیار کرنا اور اپنی حوس پوری کرتا تھا عورت چھوٹی بچی یا بوڑھی ہو اس کے انرر قدرت نے اتنے سنسر رکھے ہوئے ہیں کہ وہ بند آنکھوں سے مرد کی دیکھنی بھی تک لیتی ہے ۔۔۔
اسی طرح چھوٹی چھوٹی عمروں میں بازار بھیجنا چیزیں منگوانا سہولت حاصل کرنا بھی مہنگا پڑ جاتا ہے۔۔۔۔ اب تو یہ چیز بھی بہت معمولی ہوگئی ہے کہ پڑھے لکھے سکول کے پرنسپل آپ کو جنسی ہراساں کرتے ہیں اور بچیاں ڈرتی ہوئی چپ رہتی ہیں یہ بتائیں یہ مسئلہ بہت عام ہو چکا ہے
پلیز اپنے بچوں کو بتائیں سکھائیں کہ اگر کوئی غیر معمولی سی بھی بد تمیزی یا اخلاق سے گری ہوئی حرکت کرے تو خاموش مت ہو آپ کو بتائیں ماں باپ دوست بن کر بچوں سے اس متعلق بات کریں اور پوچھیں تا کہ کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں اور کسی دوسرے کی بہن بیٹی بھی محفوظ ہو اس طرح کے لوگوں کو چھوڑنا نہیں چاہئے چاہے کتنی بھی چھوٹی حرکت ہو بات تو آخر اخلاق سے گری ہوئی ہے نہ اپنے اور نہ دوسروں کے بچوں کو اس آگ میں جینے دیں قدم بڑھائیں اور باشعور بنیں اپنے بچوں کو مضبوط بنائیں
قاری صاحب رکشہ ڈرائیور استاد دکاندار سب پر نظر رکھیں اور بچوں کو پابند بنائیں کہ آپ سے کوئی بات نہ چھپائیں یقین دلائیں کہ آپ ان کے ساتھ ہیں اور آپ کو ان پر یقین ہے
شکریہ! اگر پوسٹ اچھا لگے تو اگے شیر ضرور کرنا 👍