Voice of boshera

Voice of boshera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of boshera, Photographer, peshawar, Peshawar.

صفحہ مکمل طور پر ہماری پیاری سرزمین "بوشہرہ" کے لیے وقف ہے — تاکہ ہم دنیا کو اس کی اصل، خوبصورت اور باوقار تصویر دکھا سکیں۔ یہاں کی مستند خبریں، روایات، ثقافت اور حقیقت ہم آپ تک پہنچاتے ہیں

سنٹرل کرم چنارک زیمشت قوم خوائیدادخیل  ورمیگئ   میں ڈرون اٹھیک کرنے سے ذیل بندے زخمی ہوئے ہیں علاج معالجہ کے لیے عبداروف...
12/09/2026

سنٹرل کرم چنارک زیمشت قوم خوائیدادخیل ورمیگئ میں ڈرون اٹھیک کرنے سے ذیل بندے زخمی ہوئے ہیں علاج معالجہ کے لیے عبداروف ہسپتال لایا گیا ہے
1:عیدبادخان بعمر 55سال ولد بادشاہ سکنہ ورمیگئ زخمی
2:گل رحمان بعمر 55سال ولد سرور سکنہ ورمیگئ
3: رسول خان بعمر50سال ولد سردار خان سکنہ ورمیگئ
4:حکیم بعمر 40سال ولد سپین گل سکنہ ورمیگئ
5: راشید 42سال ولد عید بارگل سکنہ ورمیگئ ایک کی خالات تشویش ناک.🤲💔😭👇👇👇👇

11/09/2026

(اعلانِ فوتگی)
پیرقیوم کے رہائشی حاجی شیر افضل کی اہلیہ، حاجی محمد گل، ایم ڈی کیمبرج پبلک سکول اینڈ کالج محمد عمر، محمد ساجد، رفیع اللہ کی والدہ ماجدہ اور مرحوم ڈاکٹر حاجی گل زمان کی بھابھی اور چیئرمین عابد زمان کی چاچی بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ کی نمازِ جنازہ کل 12 ستمبر بروز ہفتہ صبح 11:30 بجے پیرقیوم شانڈو پٹی میں ادا کی جائے گی۔
بعد ازاں مرحومہ کی تدفین صدہ خان بابا قبرستان میں کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

🕊️ مرحوم ملک محمد جمال بنگش آف جوزاک کلی بوشہرہمرحوم ملک محمد جمال بنگش ایک نہایت خوش مزاج، عاجز، مخلص اور خوش اخلاق انس...
11/09/2026

🕊️ مرحوم ملک محمد جمال بنگش آف جوزاک کلی بوشہرہ

مرحوم ملک محمد جمال بنگش ایک نہایت خوش مزاج، عاجز، مخلص اور خوش اخلاق انسان تھے۔ ان کی نرم مزاجی، محبت بھرا انداز اور اچھے اخلاق ہر ملنے والے کے دل میں اپنی ایک خاص جگہ بنا لیتے تھے۔

ایسے مخلص اور محبت کرنے والے لوگ دنیا سے چلے جائیں تو ان کی یادیں ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتی ہیں۔ 💔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 🤲

آمین یا رب العالمین۔

🌹 ملک افسر گل بنگش — مخلص، ایماندار اور قوم کا درد رکھنے والی شخصیت ❤️ملک افسر گل بنگش ایک مخلص، ایماندار اور بااخلاق ان...
10/09/2026

🌹 ملک افسر گل بنگش — مخلص، ایماندار اور قوم کا درد رکھنے والی شخصیت ❤️

ملک افسر گل بنگش ایک مخلص، ایماندار اور بااخلاق انسان ہیں، جن کا دل بوشہرہ کلی کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ وہ ہر وقت اپنی قوم کی خدمت، بھلائی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔

مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونا، لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونا اور علاقے کی بہتری کے لیے کوشش کرنا ان کی شخصیت کا نمایاں پہلو ہے۔ 🌿

ایسے مخلص اور بے لوث خدمت گزار افراد کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ملک افسر گل بنگش کو مزید ہمت، صحت اور کامیابی عطا فرمائے اور انہیں ہمیشہ قوم کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین 🤲❤️

بوشہرہ کلی کا فخر — ملک افسر گل بنگش 🌹
#بوشہرہ

(اعلانِ فوتگی)صدہ زوڑ بازار کے رہائشی محمد رفیق شاہ، شاہین شاہ، پیاؤ شاہ، محمد شاہ اور زاہد شاہ کے والدِ محترم حضرت شاہ ...
10/09/2026

(اعلانِ فوتگی)
صدہ زوڑ بازار کے رہائشی محمد رفیق شاہ، شاہین شاہ، پیاؤ شاہ، محمد شاہ اور زاہد شاہ کے والدِ محترم حضرت شاہ بقضائے الٰہی وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 10 ستمبر بروز جمعرات، شام 6 بجے صدہ خان بابا قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

آج انجمنِ فاروقیہ کرم کے ذیلی دفتر صدہ، پیر قیوم میں اہلسنت قومی کونسل کے مشران (جس میں تمام اقوام کی نمائندگی ہے) اور د...
09/09/2026

آج انجمنِ فاروقیہ کرم کے ذیلی دفتر صدہ، پیر قیوم میں اہلسنت قومی کونسل کے مشران (جس میں تمام اقوام کی نمائندگی ہے) اور دیگر ذمہ داران کا ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں انجمنِ فاروقیہ کرم کے قومی کونسل مشران، علماءِ کرام، علاقائی اہلسنت مشران، سیاسی عمائدین اور ورکنگ کمیٹی انجمنِ فاروقیہ کرم کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران خطے کے موجودہ حالات اور اقوام کو درپیش گوناگوں مسائل، بالخصوص سینٹرل کرم کی مظلوم اقوام—مسوزئی، علیشیرزئی، پاڑہ چمکنی اور مناتوال—کو درپیش سنگین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تمام مشران نے موجودہ چیلنجز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں اور مستقبل کے مضبوط لائحہ عمل کے خد و خال واضح کیے۔

اس اہم گفت و شنید کے نتیجے میں انجمنِ فاروقیہ کرم کے زیرِ اہتمام مورخہ 13 ستمبر، بروز اتوار، مرکزی آفس میں قومی کونسل اراکین کی ایک اہم نشست طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس آئندہ نشست میں درپیش حالات کے تناظر میں مشترکہ قومی بیانیے اور حتمی اقدامات کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

تاریخ گواہ ہے کہ اقوام کی زندگی میں کٹھن اور مشکل دور آتے رہتے ہیں، مگر جو قومیں باہمی اتفاق، یکجہتی اور پختہ عزم کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرتی ہیں، وہی اپنا وجود اور بقا برقرار رکھتی ہیں۔ انجمنِ فاروقیہ کرم اس آزمائش کی گھڑی میں اپنی تمام اقوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشاءالل٘ہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

ضلع اپر کرم بوشہرہ(بی ایچ یو)ہستپال بوشہرہ
09/09/2026

ضلع اپر کرم بوشہرہ(بی ایچ یو)ہستپال بوشہرہ

09/09/2026

سنٹرل کرم میں افسوسناک واقعہ: گھر پر مارٹر گولا گرنے سے 2 افراد شدید زخمی
📍 کرم (خبر نامہ): سنٹرل کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی بایرہ میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک رہائشی مکان پر مارٹر گولا گرنے کے نتیجے میں گھر میں موجود دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔
مقامِ حادثہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گولہ اچانک گھر کے حصے پر آ گرا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور اندر موجود افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کر کے زخمیوں کو فوراً نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور سیکورٹی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انجمنِ فاروقیہ کرم (AeF) کے ایک نمائندہ وفد, جنرل سیکریٹری قومی کونسل مشران اور ورکنگ کمیٹی ممبران، نے اسسٹنٹ کمشنر سینٹ...
09/09/2026

انجمنِ فاروقیہ کرم (AeF) کے ایک نمائندہ وفد, جنرل سیکریٹری قومی کونسل مشران اور ورکنگ کمیٹی ممبران، نے اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل کرم جناب صاحبزادہ عقیل احمد سے ان کے دفتر میں ایک اہم اور تفصیلی ملاقات کی۔ گفتگو کے دوران وفد نے اسسٹنٹ کمشنر کو سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے مکینوں کو درپیش درپیش بنیادی مسائل اور انتظامی دشواریوں سے آگاہ کیا، نیز چمکنی لویہ جرگہ گنداو کے حوالے سے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں آج تیندو اڈو میں ہونے والے ڈرون حملے کا معامله بالخصوص زیرِ بحث آیا۔ وفد نے حملے میں جابحق ہونے والے افراد کی تدفین اور جنازے کے بعد پیدا ہونے والی حساس صورتحال سے انتظامیہ کو باخبر کیا اور علاقے میں امن و امان قائم رکھنے، عوامی خدشات کو دور کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے وفد کا موقف غور سے سنا اور درپیش مسائل اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامی سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Address

Peshawar
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of boshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category