09/08/2026
صبر، استقامت اور پُرامن جدوجہد
کشمیر کی دھرتی گواہ ہے کہ جب بھی حقوق کی بات آئی، ہمارے قائدین اور غیور عوام نے ہمیشہ صبر، پُرامن حکمتِ عملی اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے حق کی آواز بلند کی ہے۔ اسی بے مثال صبر اور پختہ عزائم کا نتیجہ ہے کہ آج راولاکوٹ کی تحریک کا رخ بدل رہا ہے۔ اسی پُرامن اور عادلانہ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے "ڈی چوک" کا نام تبدیل کر کے تاریخِ اسلام کے سب سے بڑے عادل، سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔ یہ نیا نام اس بات کی علامت ہے کہ ہماری قیادت اور عوام کا مقصد صرف اور صرف عدل، انصاف اور حقوق کی بالادستی ہے، اور ہم پُرامن رہ کر اپنا حق لیں گے۔عمر نزیر کشمیری کا پیغام: آج کے بعد اس تاریخی مقام کو صرف اور صرف حضرت عمر فاروقؓ چوک کے نام سے ہی پکارا اور لکھا جائے گا۔
۔