28/04/2025
* ایک آرٹیکل پڑھا تھا سوچا أپ سے بھی شئیر کر دوں۔۔۔۔پڑھ لیں أپکا بہت فائدہ ھو سکتا ھے۔
میری والدہ کو ڈیمنشیا (Dementia) کی بیماری بتائی گئی تھی۔
۔ یہ ایک ایسی بیماری ھے کہ بڑھاپے میں ھر تین میں سے ایک بندے کو الزائمر (Alzheimer) یا ڈیمنشیا ھونا ھی ھونا ھے ۔ آپ میں سے بھی بہت سارے لوگ اس کا شکار ھو سکتے ھیں، لہذا اسے دھیان سے پڑھیں ۔
یہ دونوں بیماریاں دماغی کمزوری کی وجہ سے ھوتی ھیں۔ افسوس یہ ھوتا ھے کہ میں اپنی والدہ کی خود خدمت نہیں کر سکا ملک سے باہر شفٹ ھونے کی وجہ سے۔
مجھے خود بھی سائنَس (Sinus) کا مسئلہ تھا اور الرجی کی پرابلم تھی، بار بار چھینکیں آتی تھیں، ناک سے پانی بے انتہاء آتا تھا اور تقریباً 15 سال تک یہی مسئلہ رھا جو کہ لڑکپن میں ھی شروع ھو گیا تھا۔
بہرحال والدہ صاحبہ کا تو انتقال ھو گیا اور میں اپنی کم علمی کی وجہ سے اور یورپ میں ھونے کی وجہ سے کچھ نہ کر پایا۔ اس کا افسوس ھمیشہ رھے گا۔
اب کم از کم یہی افسوس ان کے لئے نیک اعمال کرنے، اس طرح کا علم بانٹنے اور استغفار کرنے اور کروانے پر آمادہ کرتا رھے گا۔
ان کی وفات نے گہرا اثر چھوڑا جو ابھی تک باقی ھے اور ان کی یاد ستاتی ھے
ایک دن اتفاق سے ھی *ایک مسلمان ڈاکٹر کی ویڈیو دیکھی جس میں انھوں نے بتایا کہ دماغی کمزوری کو دور کرنے کا واحد طریقہ لمبا سجدہ کرنا ھے*
یہ معلومات نئی تھیں ۔ دلیل کے طور پر انہوں نے یہ کہا کہ ھمارا دل کشش ثقل (Gravity) کے خلاف خون کو دماغ تک پمپ اتنے ٹھیک طریقے سے نہیں کر پاتا کہ جتنا جب ھم سجدے میں چلے جاتے ھیں تب أسانی سے خون کو دماغ کی طرف پمپ کرتا ھے۔ یہ بات تو بھلی معلوم ھوئی۔
پھر کچھ ان کی وڈیوز دیکھیں تو معلوم ھوا کہ میری اپنی پرابلم رائنائٹس (Rhinitis) والی الرجی کا بھی یہی حل ھے۔
بہرحال واحد طریقہ تو یہی تھا کہ میں آزما کر دیکھ لیتا ۔
آپ یقین جانئے میری 15 سالہ پرانی پرابلم اور الرجی کا مسئلہ تو ایک ماہ میں ھی لمبا سجدہ کرنے سے حل ھو گیا
الحمدلله
نماز تو الحمدلله پہلے بھی پڑھتا تھا، *لیکن نماز کے بعد سجدہ شکر کو لمبا کر دیا* اور دیگر کئی اذکار بالخصوص 100 مرتبہ درود پڑھنے میں ھی پانچ سے دس منٹ کا سجدہ ھو جاتا۔ اس سے اور کئی مسائل حل ھوئے۔ چہرہ خون کی سپلائی کی وجہ سے تازہ رھنے لگا اور بڑی عمر کے اثرات تقریباً ختم ھو گئے ۔۔ بالوں کو خون ملنے کی وجہ سے بال گرنے کم ھو گئے۔ بلغم کا مسئلہ تھا، وہ بالکل ختم ھو گیا۔ کانوں کے مسائل اور آنکھوں کی کمزوری کے مسائل کم ھو گئے اور ساتھ ھی ساتھ آنکھوں کے نیچے گذشتہ ایک سال سے کالے رنگ کے ھلکے نہیں دیکھے کبھی۔
*سبحان الله ! یہ مذہب ھی تھا جس کے ایک سجدے کے عمل کے پاس ھماری اتنی بیماریوں اور نہ جانے کن کن بیماریوں کا علاج ھے* ۔
ورنہ یورپ کے بڑے سے بڑے ڈاکٹر کو میری الرجی کا علاج نہیں ملا۔ الرجی کے خلاف موثر ترین طریقہ لمبا سجدہ کرنے کا یہ ھے کہ دونوں پلکوں کے درمیان والی جگہ کو سجدے گاہ پر رکھ کر سجدہ کیا جائے تو بہترین نتائج ملتے ھیں ۔
آخر میں *حضرت علی رضی الله عنہ کا قول نقل کر دوں کہ*
*"اگر انسان کو پتہ چل جائے کہ سجدںے میں کن کن نعمتوں نے اسے گهیرا ھوا ھے تو وہ سجدںے سے سر اٹهانا ھی نہ چاھے گا۔"*
*سبحان اللہ۔
*عزیزدوستو!
یہ تحریر کہیں پڑھی تو سوچا شئیر کر دوں تاکہ ان بیماریوں سے بچا جا سکے۔أپ اگر اس کو شئیر کردیں گے تو بہت سارے لوگوں کا بھلا ھو جاۓ گا اور أپ کیلئے صدقہ جاریہ کا ثواب کوئ کم نہیں ھوتا۔جزاک اللہ