16/07/2023
موسمِ ہجر
دن ٹھہرنے لگ گئے ہیں…!!
میرا وقت رک سا گیا ہے....
میں جس کو وقت، تیز ہوا کا جھونکا محسوس ہوتا تھا،
جسے تمہارے لیے فرصت ہی نہیں تھی،
تمہارے چلے جانے کے بعد جاناں....!!!!
وقت ہی بچ گیا ہے مرے پاس،
مگر کوئ نہیں ہے مرے پاس....!!!!
دن کے چوبیس گھنٹوں میں،
ہر سیکنڈ اک طویل دن کی مانند معلوم ہوتا ہے…!!!
جسے کاٹتے کاٹتے میں خود اندر سے کٹ گیا ہوں....!
میرا تو خود سے رابطہ منقطع ہے،
ہو بھی کیسے...؟
خود سے جو کٹ کے رہ گیا ہوں....!!!!
دنوں کی لمبی مسافتوں میں،
تمہاری راہ تکتے تکتے شام ہی نہیں ہوتی....
اور شام ہو جائے، تو پھر شب کا عذاب گلے پڑ جاتا ہے....
تمہیں خبر ہے.....؟؟
میں خود پہ ظلم ڈھانے لگ گیا ہوں...!!!
تمہیں خبر ہے...؟
کسی کے دن ٹھہر جائیں تو پھر وہ کیسے گزرتے ہیں..؟
تمہیں خبر ہو،
تو بتانا مجھ کو...!!
یہ سوال ہیں تم سے…؟؟
خبر ہے مجھ کو،
کہ اب تم کبھی بھی جواب نہ دو گی....!!!!!!!
مجھے خبر ہے....!!؟؟!!
فصیح فرضی
16 فروری 2021 (16/2/2021) کو لکھی گئ یہ نظم آج 16 جولائ 2023 (16/7/2023) کو مکمل ہوئ۔