Escape From The World

Escape From The World Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Escape From The World, Photographer, Rawalpindi.

یہ سیرو سیاحت کا شوق رکھنے والے افراد اور سیرو سیاحت سے متعلق بہترین معلومات کی فراہمی کےلیے بنایا گیا ہے۔ نارتھ پاکستان میں کسی بھی علاقے میں گروپ ٹور، فیملی ٹور، پرائیویٹ ٹوراور ہنی مون ٹورز کی معیاری سروسز کےلیے ہم سے رابطہ کریں۔

15/05/2026

مختلف اشیاء میں ملاوٹ پکڑنے کے بہت ہی آسان طریقے.
آج کل ہر کھانے اور چیز میں ملاوٹ کا ہونا ایک عام سی بات بنتی جارہی ہے. چند روپوں کے لئے انسانیت سے کھیلنے والے یہ ظالم لوگ اس چیز کا بھی خیال نہیں کرتے کہ ان کے اس قابل مذمت عمل سے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں.

■- چائے
پتی کو ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور اگر پانی کا رنگ براؤن ہوجائے تو جان لیں کہ آپکی چائے میں ملاوٹ ہے.

■- فروزن مٹر
اگر مٹروں کو فریز کردیا جائے تو وہ محفوظ ہوجاتے ہیں.
لیکن کچھ کمپنیاں انہیں لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لئے ایک ایسا کیمیکل استعمال کرتی ہیں جو کہ ہمارے لئے بہت ہی خطرناک ہے.
اگر فریج سے نکال کر مٹروں کو پانی میں ڈالا جائے اور پانی کی رنگت سبز ہوجائے تو فوری طور پر ان مٹروں کو تلف کردیں.

■- ثابت دارچینی
ثابت دار چینی کی ڈنڈیوں کو اپنے ہاتھوں پر رکھ کر توڑیں.اگر آپکے ہاتھ رنگدار ہوجائیں تو یہ ڈنڈیاں ملاوٹ زدہ ہیں.

■- ثابت ہلدی
یہ مت سمجھیں کہ آپ ہلدی کی جڑیں استعمال کرکے خالص ہلدی استعمال کررہے ہیں کیونکہ یہ بھی ملاوٹ زدہ ہوسکتی ہیں.
ہلدی کی جڑوں کو کاغذ پر رکھیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا پانی ڈالیں.
اگر کاغذ پیلا ہوجائے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ ہلدی کی جڑیں جعلی ہیں.

■- سیب
کچھ لوگ سیب کو چمکدار بنانے کے لئے اس پر پالش کرتے ہیں.
اگر سیب کے کاٹنے کے دوران اسکے اوپر سے سفید چیز اترے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ اس پر ویکس لگایا گیا ہے.

■- ثابت کالی مرچ
اگر ثابت کالی مرچ چمکدار ہو اوراس میں سے کیروسین آئل کی بدبو آرہی ہو تو یہ ملاوٹ زدہ ہے.

■- زیرہ
اگر آپ زیرہ کو اپنے ہاتھ پر رکھ کر پیسیں یا رگڑیں اور آپکی ہتھیلی سیاہ ہوجائے تو یہ زیرہ ملاوٹ شدہ ہے.

■- دودھ
اگر دودھ میں ڈٹرجنٹ کی ملاوٹ جاننی ہو تو 10ملی لیٹر پانی اور10ملی لیٹر دودھ لے کر ملائیں اور اگر دودھ پر جھاگ آجائے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ دودھ میں ڈٹرجنٹ کی ملاوٹ ہے.

■- سوکھا دھنیا
اس مصالحے میں اگر چورے کی ملاوٹ کے بارے میں جاننا ہو تو سوکھے دھنیے کو پانی میں ڈالیں, جو چیز بھی پانی کے اوپر ابھرے گی وہ چورا ہوگا.

■- ناریل کا تیل
اس تیل کو فریج میں رکھیں جو چیز جم جائے گی وہ ناریل کا تیل ہے اور جو مائع رہ جائے گا وہ ملاوٹی اجزاء ہیں.

■- شہد
روئی میں شہد کو بھگوئیں اور اب اس روئی کو آگ لگائیں،اگر بآسانی آگ لگ جائے تو شہد خالص ہے اور اگر’چڑ چڑ‘ کی آواز آئے تو اس میں ملاوٹ ہے.

■- سرخ مرچ
سرخ مرچ کو پانی کے گلاس میں ڈالیں،اگر یہ رنگ چھوڑ جائے تو سرخ مرچ ملاوٹ شدہ ہے.
ہر عمل اللَّـه رب العزت کی رضا کے لیے ﺁﺋﯿﮯ اور آپ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﻭﺭ ﺍپنے ﺍﺭﺍﺩﻭﮞ ﮐﻮ اللَّـه ﮐﯽ ﭘﻨﺎﮦ میں ﺩﮮ ﺩﯾﮟ
خود میں اور معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش جاری رکھیں.....

تربیلا جھیل، کھلا بٹ ٹاؤن شپہری پور سائیڈ
15/05/2026

تربیلا جھیل، کھلا بٹ ٹاؤن شپ
ہری پور سائیڈ

روپڑ آبشارروپڑ گاؤں، تحصیل حویلیاں، ضلع ایبٹ آباد
14/05/2026

روپڑ آبشار

روپڑ گاؤں، تحصیل حویلیاں، ضلع ایبٹ آباد

سابقہ دور میں عمران خان کی اے ٹی ایم مشین و نیازی صاحب کو لیڈر بنانے والے، اور موجودہ دور میں شہباز شریف کے وفاقی وزیر ج...
14/05/2026

سابقہ دور میں عمران خان کی اے ٹی ایم مشین و نیازی صاحب کو لیڈر بنانے والے، اور موجودہ دور میں شہباز شریف کے وفاقی وزیر جناب علیم خان صاحب کی سوسائٹی "پارک ویو سٹی" جس نے اسلام آباد بھر کے ڈیلرز کو "ریبیٹ" کے نام پر خریدا ہوا ہے،
نے اب پارک ویو سٹی اسلام آباد, پھر پارک ویو سٹی 2 (جو نہ جانے مارکیٹ سے فقد 2 ماہ میں 20 ارب سے زائد پیسہ سمیٹ کر کہاں غائب ہوگئی)، نے اب پارک ویو سٹی راولپنڈی کے نام سے ایک اور منصوبہ شروع کیا ہے، یعنی پراپرٹی جسے میں پرائی پٹی بھی کہتا ہوں والے بھائی اب دوبارہ نئی گاڑیاں، دبئئ تو وڑ گیا ہے تو باکو، وغیرہ کے ٹرپ بک کرالیں، کے اس دفعہ علیم خان بی ایم ڈبلیو کے علاوہ وی ایٹ بھی دے گا، کے آپ میں اپنے پائو گوشت کے لیے دوسروں کی بھینس حرام کرنے کا ثیلنٹ ہے، یہ ہوگئی علیم خان صاحب اور انکے گروپ کی ایک اور مہربانی

ماضی کی مہربانیوں میں انہوں نے اچانک اپنے ممبران سے 5 لاکھ روپے فی کس مزید ڈویلپمنٹ چارجز مانگ لیے، جس پر "بدبخت" الاٹیز احتجاج کررہے تھے،
تو ان پر اپنے کرائےبکے غنڈوں کے ذریعے بدترین تشدد کیا گیا کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں،
علیم خان صاحب کی مہربانیوں میں ایک اور مہربانی کا اصافہ ہوگیا ہے، شکریہ علیم خان

اس سے پہلے محترم نے سینکڑوں/ہزاروں لوگوں جن میں ایک بڑی تعداد اوورسیز کی ہے کی عمر بھی کی جمع پونجی یوں لوٹی کے 3ـ4 سال تک قسطیں لیتے رہے، پلاٹ دینے کا وقت آیا تو کہا وہاں تو پلاٹ ہی نہیں آپ یوں کریں مزید 10-20 لاکھ دیں آپکو بہتر پلاٹ (مزید بڑا سیاپا) دیں گے ورنہ آجائیں پیسے لے لیں، اور پیسے یوں دیے کے سینکڑوں لوگوں کے چیک بائونس ہوچکے ہیں، اور سنوائی کوئی نہیں،
اوورسیز بلاک میں پلاٹ مالکان پر جو پلاٹ بیچنے کے لیے پہلے گرے اسٹرکچر بنانے کی شرط ہے وہ بھی انکا خصوصی کرم ہے، کے لوگ اپنا ڈوبتا 50 لاکھ بچانے کے لیے مزید 70-80 لاکھ ڈبوئیں، کے وہاں سیوریج اور بجلی تک نہیں لیکن عوام کو ڈنڈا شریف دے کر 400 سے زائد پلاٹ شروع کروا رکھا ہے،
اور جو 20-30 فٹ کی کھائیوں میں مٹی کچرا پتھر بھر کر پلاٹ بنا کر لوگوں کو منڈ دیے ہیں وہ بھی الگ بڑی مہربانی ہے انکی کے لوگوں کا گھر بناتے کچومر نکل رہا ہے...!!

خیر کوئی بات نہیں عام عوام کا جنازہ نکل رہا ہے تو بھی کیا ہوا ؟
پراپرٹی والے بھائی تو 70 سی سی پھٹ پھٹی بائیک سے اٹھ کر لینڈ کروزر، دبئی میں پراپرٹی کے دھندے کے علاوہ سینٹورس کی چھت پر موجود ہیلی پیڈ پر "ٹک ٹاک" بنانے کے قابل ہوگئے ہیں نا۔

Najam Gujjar

14/05/2026

یاسین ویلی کا آخری گاؤں " درکوت" جس کا حُسن اور خاموشیاں دونوں ہی بے مثال ہیں اور لاجواب ہیں۔

لورہ ہزارہ کے حسین و دلکش اور دلفریب نظارے ،جہاں پہاڑ بھی سبزے کی چادر اوڑھے رہتے ہیں۔
13/05/2026

لورہ ہزارہ کے حسین و دلکش اور دلفریب نظارے ،جہاں پہاڑ بھی سبزے کی چادر اوڑھے رہتے ہیں۔

13/05/2026

ڈپٹی کمشنر سواتکی جانب سے اعلامیہ ۔۔۔۔!!
ڈپٹی کمشنر سوات " سلیم جان مروت " نے سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف و خطر سوات کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کریں۔ تمام شاہراہیں اور سیاحتی روٹس کھلے ہیں اور سیاح آزادی کے ساتھ اپنی گاڑیوں میں جہاں چاہیں سفر کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز جو نا خوشگوار واقع پیش ایا تھا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے۔ جو بھی سیاحوں کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشیش کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ہم ڈپٹی کمشنر صاحب کے اس فوری اور بروقت اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ ایسی کوئی بدمزگی پیش نہیں آئے گی ۔

12/05/2026

کالام میں جیپ ایسوسی ایشن اور سیاحوں کے درمیان پیش آئے ناخوشگوار واقعے کے بارے ایک بھائی کا بہترین اظہارِ خیال
جس میں مقامیوں کےلیے بہترین مشورہ اور نصیحت بھی ہے اور ان کی بھلائی بھی ہے۔ اہلیان کالام سے پوری امید ہے کہ اپنی سالہا سال سے کمائی عزت کو یوں اس چھوٹی سی بات کےلیے ہرگز نیلام نہیں کریں گے۔

کالام اور کمراٹ کے لوگوں نے سیاحت کے نام پر اپنی زمینیں بیچ کر جیپیں خرید لیں، لیکن وقت کے ساتھ روڈز بہتر ہوتے گئے اور آ...
12/05/2026

کالام اور کمراٹ کے لوگوں نے سیاحت کے نام پر اپنی زمینیں بیچ کر جیپیں خرید لیں، لیکن وقت کے ساتھ روڈز بہتر ہوتے گئے اور آج مہوڈنڈ جھیل کالام تک کوسٹر، گرینڈ کیبن اور عام گاڑیاں آسانی سے پہنچ رہی ہیں۔
اب بعض لوگ یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ “یہاں سے آگے صرف جیپ جائے گی” یا “ٹورسٹ اپنی گاڑی آگے نہ لے کر جائیں”۔
حالانکہ سیاحت کو آسان بنانا وقت کی ضرورت ہے، روکنا نہیں۔
جیپوں کی ضرورت اپنی جگہ بالکل صحیح ہے۔
جیسےاتروٹ شاہی باغ، باڈگوئ ٹاپ، دیسان میڈوز، جازبانڈا، شابانال، شل ٹاپ، شندور اور دیگر دشوار راستوں پر آج بھی فور بائی فور گاڑیوں کی ضرورت پڑتی ہے اور آگے بھی پڑے گی۔
اگر کل کمراٹ کا روڈ دو جنگا تک مکمل بن جاتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ جیپوں کا کام ختم ہو جائے گا۔
دو جنگا سے آگے بھی بے شمار ایسے پوائنٹس ہیں جہاں صرف جیپ ہی جا سکتی ہے۔
لیکن روڈ کی مخالفت کرنا، ترقی روکنا، یا ٹورسٹس کو اپنی گاڑی آگے لے جانے سے روکنا — یہ درست سوچ نہیں۔
ترقی کے ساتھ خود کو بدلنا پڑتا ہے۔
زمینیں بیچ کر صرف ایک سسٹم پر انحصار کرنا دانشمندی نہیں، بلکہ سیاحت کے ساتھ نئے مواقع پیدا کرنا اصل کامیابی ہے۔
اگر ہم پاکستان میں ٹورازم کو آگے لے جانا چاہتے ہیں تو سہولت، اچھا رویہ اور آسان رسائی دینی ہوگی، رکاوٹیں نہیں۔

11/05/2026

کالام میں جیپ ایسوسی ایشن کی جانب سے سیاحوں کی ذاتی اور کوسٹر گاڑیوں کو مہوڈھنڈ جانے سے روک دیا گیا، مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیاح صرف مقامی جیپوں میں ہی سفر کریں گے۔
اس صورتحال پر کئی سیاح شدید برہم ہو گئے اور احتجاجاً واپس لوٹ گئے۔
جب سڑک سرکاری ہے زمین سرکاری ہے تو ہھر یہ بدمعاشی کیوں؟
آخر ہم اپنی ہی سیاحت کے راستے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کر رہے ہیں؟
اگر یہ لوگ باز نہیں آتے تو ٹورسٹ صرف ایک سیزن کےلیے کالام کا بائیکاٹ کردیں۔ ان دماغ ٹھکانے آ جائے گا۔
کالام کے لوگ تو ایسے نہ تھے۔ مجھے امید ہے ان کے اندر سے ہی سمجھدار لوگ اس معاملے کو حل کریں گے اور سیاحوں سے معذرت بھی کریں گے۔

Morning Post Swat 🎥

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Escape From The World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Escape From The World:

Share

Category