Youth Power Taxila

Youth Power Taxila ٹیکسلا شہر کے چھوٹے سے چھوٹے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی جائے گی اور ہر ممکن کوشش کر کے ٹیکسلا شہر کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا

06/07/2026

جب تک امیر غریب سے ہٹ کر عدل پر مبنی فیصلے نہیں کیے جاتے تب تک حالات بہتری کی جانب نہیں جاسکتے

ذرا تصور کریں اگر رضا ڈار کا کسی بھی درجے میں عمران خان یا ان کے خاندان سے تعلق نکل آتا، تو آج ملک کا میڈیا 24/7 خصوصی ن...
06/07/2026

ذرا تصور کریں اگر رضا ڈار کا کسی بھی درجے میں عمران خان یا ان کے خاندان سے تعلق نکل آتا، تو آج ملک کا میڈیا 24/7 خصوصی نشریات کر رہا ہوتا۔ ہر ٹاک شو کا موضوع یہی ہوتا، ہر اینکر اخلاقیات کا درس دے رہا ہوتا، اور ہر مخالف سیاستدان اسے عمران خان کے خلاف چارج شیٹ بنا کر پیش کر رہا ہوتا۔

دعویٰ کیا جا رہا ہوتا کہ یہ صرف ایک فرد کا جرم نہیں بلکہ پوری جماعت کی سوچ کا نتیجہ ہے۔ مذہبی و سیاسی رہنما پریس کانفرنسیں کر رہے ہوتے، قراردادیں پیش کی جا رہی ہوتیں، اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کی باقاعدہ مہم چل رہی ہوتی۔ عمران خان کو ہر برائی کی جڑ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہوتی۔

مگر آج وہی میڈیا، وہی تجزیہ کار، وہی نام نہاد اخلاقیات کے علمبردار، اور وہی سیاسی مخالفین غیرمعمولی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ جنہیں ہر معاملے پر چیخنے کی عادت تھی، آج ان کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔

اگر اصول واقعی اصول ہیں تو ان کا اطلاق ہر شخص پر یکساں ہونا چاہیے۔ جرم کی مذمت بھی ایک جیسی ہونی چاہیے اور احتساب بھی۔ لیکن جب انصاف اور اخلاقیات کا معیار سیاسی وابستگی کے مطابق بدل جائے، تو پھر سوال اٹھانا ہر شہری کا حق بن جاتا ہے۔

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Power Taxila posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category