Swat Kohistan

Swat Kohistan Welcome to my page

10/05/2025

انڈین وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ۔

"رسم و رواج"تحریر: ناصر اقبال کریمی  آج ہمارے معاشرے میں رسم و رواج کی غیر ضروری رسومات خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں، خاص طو...
07/05/2025

"رسم و رواج"
تحریر: ناصر اقبال کریمی

آج ہمارے معاشرے میں رسم و رواج کی غیر ضروری رسومات خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں، خاص طور پر خواتین کے درمیان۔ جہاں اسلام سادگی اور اعتدال کی تعلیم دیتا ہے، وہاں ہم نے فضول رسومات کو اپنی شناخت بنا لیا ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ اس میں نہ صرف خواتین پیش پیش ہیں بلکہ مرد حضرات بھی ان کی بھرپور پشت پناہی کرتے نظر آتے ہیں۔

مرد حضرات اپنی استطاعت سے بڑھ کر قرضے لے کر بیویوں کی خواہشات پوری کرتے ہیں، مگر پھر بھی انہیں ہر چیز ناکافی محسوس ہوتی ہے۔ ہماری مسابقت کا رخ غلط سمت میں ہے- جہاں ہمیں نیکیوں، عبادات اور والدین کی خدمت میں آگے بڑھنا چاہیے تھا، وہاں دنیاوی اشیاء تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ایک خاتون اگر ایک لاکھ روپے خرچ کرتی ہے تو دوسری اس سے آگے نکلنے کے لیے سوا لاکھ خرچ کرتی ہے۔ نوجوانوں میں مہنگے موبائل فونز اور الیکٹرانک سامان کا جنون ہے تو خواتین ڈیزائنر سوٹ، زیورات اور ہینڈ بیگز کے پیچھے بھاگ رہی ہیں۔

اس ناسور نے ہمارے معاشرے کو اس حد تک جکڑ لیا ہے کہ مرد حضرات خاموش تماشائی بن کر رہ گئے ہیں۔ وہ قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، مگر زبان کھولنے کی ہمت نہیں کر پاتے۔ "چادر دیکھ کر پاؤں پھیلاؤ" کا سنہری اصول بھلا دیا گیا ہے۔ ہر کوئی دوسروں سے آگے نکلنے کی دوڑ میں اپنی استطاعت سے بڑھ کر خرچ کر رہا ہے۔ اس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ گھریلو تنازعات اور مالی دباؤ میں خطرناک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات، خاندانی نظام کے تیزی سے زوال پذیری، اور نوجوان نسل کا شادی کے بوجھ تلے سسکنا - یہ سب رسم و رواج کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ آج کا نوجوان یا تو شادی کے بے پناہ اخراجات کے باعث ازدواجی زندگی سے کلیتاً گریز کر رہا ہے، یا پھر کوٹ میرج جیسے غیر روایتی راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو رہا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ ہمارے معاشرے کا ہر دوسرا گھر ایسے تنہا افراد کا مسکن بن چکا ہے جو بھاری بھرکم شادی کے اخراجات کی وجہ سے نبی پاک ﷺ کی اس سنت مبارکہ سے محروم ہو چکے ہیں جو ہمارے دین کا ایک اہم فریضہ ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف ہماری سماجی بربادی کی علامت ہے، بلکہ ہمارے رسم و رواج کے نظام کی مکمل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت بھی۔

ہمیں فوری طور پر اپنی استطاعت کے مطابق خرچ کرنا ہوگا، شادیوں کو سادہ اور اسلامی اصولوں کے مطابق منانا ہوگا اور علماء کرام کو منبروں سے اس مسئلہ پر روشنی ڈالنی ہوگی۔

آئیں، مل کر اپنے معاشرے کو اس ناسور سے نجات دلائیں۔ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک پرامن معاشرہ تعمیر کرنا ہے، جہاں خوشیاں مہنگی نہیں بلکہ حقیقی ہوں۔

22/03/2025

یا اللہ خیر۔۔۔۔!!
محلہ خان آباد گاؤں آئین آگ کی لپیٹ میں۔۔۔

15/03/2025

پشاور۔۔مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاگئے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے تصدیق کردی۔۔۔!!!

تمام ممبران نوٹ فرمالیںفری GB میسجز والے لنک پر کلک کرنے سے آپ کا ڈیٹا اور موبائل اکاونٹ۔ ۔ ۔ ایزی پیسہ ۔ ۔ ۔ بینک اکاون...
10/03/2025

تمام ممبران نوٹ فرمالیں

فری GB میسجز والے لنک پر کلک کرنے سے آپ کا ڈیٹا اور موبائل اکاونٹ۔ ۔ ۔ ایزی پیسہ ۔ ۔ ۔ بینک اکاونٹ ہیک ہو جاتا ہے.

اپ کے موبائل سے تصویریں ویڈیوز اور جو بھی ذاتی ڈیٹا ہے سب ہیکرز کے پاس چلا جاتا ھے
تھوڑے سے مفت چیز کی خاطر ہم اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں.
جب نقصان ہوتا ہے پھر کہتے ہیں یہ کیا ہو گیا۔ ۔ ۔ ؟
اسطرح آپکے ذاتی ڈیٹا کا غلط استعمال ھوتا ھے ۔ ۔ ۔ اور یہی ڈیٹا آگے فروخت بھی ھوتا ھے ۔ ۔ ۔

محتاط رہیں محفوظ رہیںسوات پولیس آپ کی اپنی پولیسسوات: حالیہ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے وادی کالام اور مہوڈنڈ جھیل...
20/01/2025

محتاط رہیں محفوظ رہیں

سوات پولیس آپ کی اپنی پولیس

سوات: حالیہ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے وادی کالام اور مہوڈنڈ جھیل جانے والے سیاح ٹائر چین کا استعمال لازمی کریں۔ سوات پولیس آپ کی خدمت کے لیے شاہراؤں پر موجود ہے لہذا بالائی علاقوں میں جانے والے سیاح حضرات بھی اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے فرض شناس ہونے کا ثبوت دیں۔ اپ کی چھوٹی سے لاپرواہی کسی بڑی حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔

ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات پر سیاحوں کی کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لیے تمام سیاحتی مقامات پر ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئیں گئیں ہے جہاں 24 گھنٹے پولیس اہلکار سیاحوں کو ہر ممکنہ مدد فراہم کر رہے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے اور سیاحوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کے لیے سپروائزری افسران کی براہ راست نگرانی میں پولیس افسران و جوانان جگہ بہ جگہ تعینات ہیں سیاح بلا خوف برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سوات کی بالائی علاقوں میں آئیں مگراحتیاطی تدابیر کو اپنانے کے ساتھ ساتھ ٹائر چین کے استعمال لازمی کریں۔

ترجمان سوات پولیس

24/12/2024

لکسر فلم فیسٹیول میں ایوارڈ یافتہ ایک منٹ کی ایرانی مختصر فلم۔
پیغام حاصل کرنے کے لیے زبان کو سمجھنے کی ضرورت نہیں۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سکولوں میں سردی کی تعطیلات کا اعلان کردیامیدانی علاقوں میں سکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بن...
18/12/2024

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سکولوں میں سردی کی تعطیلات کا اعلان کردیا

میدانی علاقوں میں سکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہینگے،اعلانیہ

پہاڑی علاقوں میں سکولز 22 دسمبر2024 سے 28 فروری 2025 تک بند رہینگے،اعلامیہ

پشاور: فیصلہ تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے لئے ہے، اعلامیہ

شیر اکبر خان نیو ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ تعینات۔۔ اعلامیہ جاری۔۔۔
16/12/2024

شیر اکبر خان نیو ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ تعینات۔۔ اعلامیہ جاری۔۔۔

Address

Saidu Sharif
19010

Telephone

03458850856

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Kohistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Swat Kohistan:

Share