21/05/2026
اسد خان پابینوال، جو فٹبال کے ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور اس وقت ملک سے باہر مقیم ہیں، انہوں نے واریئرز ایف سی کے اونر سلیم جان کے ساتھ بات کرتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ اگر واریئرز ایف سی پجمن سپر لیگ کے فائنل تک پہنچتی ہے تو وہ ٹیم کو 30 ہزار روپے بطور کیش پرائز دیں گے۔ یہ بات نہ صرف ٹیم کے لیے خوشی اور حوصلے کا باعث ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے ساتھ ایسے سپورٹرز موجود ہیں جو ہر مشکل وقت میں اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ ہم اسد خان پابینوال، ان کے چاہنے والوں اور پوری واریئرز ایف سی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ٹیم مزید کامیابیاں حاصل کرے۔