Discover Shangla

Discover Shangla Promoting Tourism in pakistan espacially in shangla to boost economy.

’’ہم نے اپنی نسل کو ناکارہ خود بنایا‘‘یہ کہنا شاید تلخ ہو، مگر سچ یہی ہے کہ ہم پاکستانی اپنی آئندہ نسلوں کو خود ہی ناکار...
22/01/2026

’’ہم نے اپنی نسل کو ناکارہ خود بنایا‘‘

یہ کہنا شاید تلخ ہو، مگر سچ یہی ہے کہ ہم پاکستانی اپنی آئندہ نسلوں کو خود ہی ناکارہ اور مفلوج بنا رہے ہیں۔
گھروں میں بچوں کی تربیت کا جو ماڈل رائج ہے، اس میں ماں ہر کام کا مرکز ہے۔
اور بچے صرف "حکم دینے والے" بن کر پروان چڑھتے ہیں۔ ماں بچے کے جوتے پالش کرے، لنچ باکس تیار کرے، کتابیں کور کرے، بستر لگائے، اور یہاں تک کہ پانی کا گلاس بھی لا کر دے۔
تو پھر اس بچے سے خود مختاری اور ذمہ داری کی توقع کرنا سراسر ناعاقبت اندیشی ہے۔
بچوں کو ہر چیز حاضر ملنے کی عادت ہو جاتی ہے۔ وہ کسی چیز کی قدر کرنا نہیں سیکھتے،
نہ ہی ان میں خود کچھ کرنے کی خواہش یا تربیت پیدا ہو پاتی ہے۔ ماں اگر ہر لمحہ بچوں کی خدمت میں مصروف رہے گی
تو وہ بچے کبھی خود کفیل، باہمت اور باعمل شہری نہیں بن سکتے۔
پھر جب یہی بچے بڑے ہو کر شوہر بنتے ہیں، تو بیوی سے بھی وہی توقع رکھتے ہیں جو بچپن میں ماں سے رکھی گئی۔
بیوی کو "خدمت گزار" کا درجہ دیا جاتا ہے، نہ کہ ایک شریکِ زندگی کا۔
بیوی کے جذبات، احساسات اور تھکن کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے، کیونکہ انہیں زندگی بھر یہی سکھایا گیا کہ عورت کا کام صرف مرد کی خدمت ہے۔
یوں ایک نسلی روایتی غلامی پروان چڑھتی ہے، جس میں عورت بس دیتی ہے اور مرد صرف لیتا ہے۔
یہ نظام نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے کو بھی برباد کر رہا ہے۔ ہم نئی نسل کو ذمہ داری، خود اعتمادی اور خود انحصاری کی تربیت دینے کے بجائے سہل پسندی، نرگسیت اور بے عملی سکھا رہے ہیں۔
اصلاح کیسے ممکن ہے؟
ماں باپ کو چاہیے کہ بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی خود کام کرنے کی عادت ڈالیں۔
بچے خود اپنے کپڑے رکھیں، لنچ باکس تیار کریں، اپنے بستر لگائیں، اور اپنی چیزوں کی حفاظت کرنا سیکھیں۔
اسی طرح شوہروں کو بھی سکھایا جائے کہ بیوی کی خدمت لینا نہیں، بلکہ اس کے ساتھ زندگی بانٹنا اصل مردانگی ہے۔
یاد رکھیں،
اگر ہم نے اپنے بچوں کو آسانیاں دینے کے نام پر ان سے ان کی صلاحیتیں چھین لیں، تو آنے والا کل صرف پچھتاوے کا دن ہوگا۔
سفیرِ احساس

*مہران یونیورسٹی جامشورو کے سابق وائس چانسلر سید مظفر علی شاہ کی بیوی یتیم خانے میں وفات پا گئیں۔* ```ایک بیٹا فخر علی ش...
12/01/2026

*مہران یونیورسٹی جامشورو کے سابق وائس چانسلر سید مظفر علی شاہ کی بیوی یتیم خانے میں وفات پا گئیں۔*

```ایک بیٹا فخر علی شاہ امریکہ سے تعلیم یافتہ ہے ایک بیٹی ڈاکٹر ہے اور دوسری بیٹی فرح ناز فیصل بینک کی وائس پریذیڈنٹ ہے دوسرا بیٹا قلندر علی شاہ کاروبار زمینیں اور باغات سنبھالتا ہے۔```

بھانجے طلحہ پٹھان نے علاج کے بہانے انہیں ٹنڈو جام لے جا کر یتیم خانے میں چھوڑ دیا جہاں وہ سات مہینے اپنی اولاد کے انتظار میں راہیں تکتے تکتے وفات پا گئیں ہیں۔

اتنی پڑھی لکھی اور بڑے عہدوں پر فائز اولاد ہو اور ماں لا وارثی میں یتیم خانے میں مرے تو ایسی اولاد کو "ڈوب کر مر جانا چاہیے۔"

*ایسی دنیا کی پڑھائی، ایسی دولت, ایسی مصروفیت, ایسی زندگی اور ایسی اولا پر لعنت کہ جس کے حاصل ہونے کے باوجود انسان انسانیت سے گر جائے۔*

یہ ان ماں باپ کے لیے سبق ہے جو بچوں کو دنیا کی پڑھائی کے لیے امریکا ، یورپ اسٹریلیا دنیا کے کونے کونے میں کہاں کہاں نہیں بھیجتے اور دین کی تعلیمات سے دور اور محروم رکھتے ہیں تو آخری میں ان والدین کا یہ انجام ہوتا ہے
😭😭

ایسی دیواریں ماں باپ کے مرنے کے بعد بنتی ہیںیہ دیوار اینٹوں کی نہیںیہ خاموشی کی ہیں یہ اُس رشتے کی ہیں جو زندگی میں سب ک...
11/01/2026

ایسی دیواریں ماں باپ کے مرنے کے بعد بنتی ہیں
یہ دیوار اینٹوں کی نہیں
یہ خاموشی کی ہیں
یہ اُس رشتے کی ہیں جو زندگی میں سب کو جوڑے رکھتا تھا
ماں باپ ہوتے ہیں تو
گھر میں اختلاف بھی ہو تو دیوار نہیں بنتی
بات بگڑ بھی جائے تو راستہ نکل آتا ہے
کیونکہ درمیان میں محبت کھڑی ہوتی ہے۔
لیکن جب وہ سایہ اٹھ جاتا ہے
تو وہی بہن بھائی
وہی گھر
اور وہی صحن
آہستہ آہستہ اینٹوں میں بدلنے لگتا ہے
یہ دیواریں وراثت سے نہیں بنتیں
یہ دیواریں احساس کے مرنے سے بنتی ہیں
ماں باپ کی قدر اُن کی زندگی میں کریں
کیونکہ اُن کے بعد
گھر تو رہ جاتا ہے
مگر گھر میں ماں باپ نہیں رہتے.!!

24/04/2025
ثواب کی نیت سے شئر کریں۔۔
18/03/2025

ثواب کی نیت سے شئر کریں۔۔

افسوس ناک خبر 😭😰🙏کروڑوں دلوں کی دھڑکن مفتی طارق مسعود صاحب کی گاڑی پر کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ۔ فائرنگ ...
24/10/2024

افسوس ناک خبر 😭😰🙏
کروڑوں دلوں کی دھڑکن مفتی طارق مسعود صاحب کی گاڑی پر کراچی کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور شہید مفتی طارق مسعود صاحب شدید زخمی زرائع

04/05/2024

اسلام علیکم

21/09/2023

Shangla top

06/08/2023

آزادی اظہار رائے پر پابندی نا منظور ،

Address

Swat

Telephone

+923469460571

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Discover Shangla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Discover Shangla:

Share