𝙆𝙃𝘼𝙄𝙍𝘼𝘽𝘼𝘿 𝙎𝙃𝘼𝙍𝙄𝙁

𝙆𝙃𝘼𝙄𝙍𝘼𝘽𝘼𝘿 𝙎𝙃𝘼𝙍𝙄𝙁 Official Page of Khairabad
نگری شاہ جی بابا سرکار دی ❤
photography 📷
vlogging 📷
Explore village Khairabad 💐🏞️
(1)

03/09/2026

اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ❤️

Video 📷 : Asim Ali

🌹✨ جشنِ عید میلادُالنبی ﷺ ✨🌹💚 آمدِ مصطفیٰ ﷺ مرحبا، مرحبا! 💚تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی بابرکت محفل م...
01/09/2026

🌹✨ جشنِ عید میلادُالنبی ﷺ ✨🌹

💚 آمدِ مصطفیٰ ﷺ مرحبا، مرحبا! 💚
تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی بابرکت محفل میں شرکت کی پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے۔

📅 تاریخ: 5 ستمبر، بروز ہفتہ
⏰ وقت: بعد از نمازِ عصر
📍 مقام: صدا یارسول اللہ مسجد، گلی ڈنہ، خیرآباد

🌹 زیرِ سرپرستی:
علامہ مولانا قاضی طیب الرحمن صاحب
جامع مسجد خیرآباد

🌹 زیرِ نگرانی:
علامہ مولانا حافظ محمد نواز واحدی صاحب
خطیب مسجد ہٰذا

🎤 خصوصی نعت:
میاں نصیرالدین خضری صاحب، جابہ

🎤 نعت خواں:
محمد فیصل حسینی، خیرآباد

🕌 خصوصی خطاب:
مجاہدِ اہلِ سنت، فخرِ اہلِ سنت
علامہ مولانا پیر سید طاہر حسین شاہ صاحب، مانسہرہ

🍛 لنگرِ عام کا وسیع انتظام ہوگا۔

🌸 تمام عاشقانِ رسول ﷺ سے پُرزور اپیل ہے کہ اس بابرکت محفل میں بھرپور شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔ 🌸

💚 ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے اپنے دلوں کو منور کریں اور جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کی خوشیوں میں شامل ہوں۔ 💚

منجانب:
میلاد کمیٹی، مسجد صدا یارسول اللہ، گلی ڈنہ، خیرآباد

طالبِ دعا:
سردار احمد راشد

31/08/2026

🌹 جلوسِ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ 🌹

الحمدللہ! جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاوّل کو ایک عظیم الشان جلوسِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

جلوس دوگہ سے روانہ ہو کر جامع مسجد سیری، خیرآباد پہنچا، جہاں مختلف علاقوں سے آنے والے چھوٹے چھوٹے جلوس بھی اس قافلۂ عشق و محبت میں شامل ہوئے۔

خیرآباد سے قاضی طیب الرحمن صاحب اور وکیل نقوی صاحب کی نگرانی میں جلوس سیری پہنچا، جہاں لشکریہ مردوداں اور سیری کے جلوس بھی اس میں شامل ہوئے۔ بعد ازاں تمام جلوس مل کر ایک بڑے جلوس کی صورت میں دوگہ کی جانب روانہ ہوئے۔

جلوسِ میلاد کا اختتام میلاد چوک، دوگہ میں ہوا، جس کے بعد دارالعلوم دوگہ میں محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا۔

اس عظیم الشان جلوس کی صدارت مولانا سید حسن اللہ شاہ صاحب نے فرمائی۔

🌹 تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مبارک ہو۔ 🌹

ﷺ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ﷺ



ٰﷺ

#دوگہ
#سیری

30/08/2026

محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مفتی اشتیاق احمد قریشی صاحب کا خطاب

ویڈیو 8 نومبر 2025
نظام ڈنہ خیرآباد

جشن میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم جامع مسجد امام علی نقی علیہ السلام خیرآباد شریف 16 ربیع الاول بروز اتوار دن 1...
29/08/2026

جشن میلاد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم

جامع مسجد امام علی نقی علیہ السلام خیرآباد شریف
16 ربیع الاول بروز اتوار دن 12 بجے

29/08/2026

R you Ready ?

ہزارے آلیو تیار ہو فر ؟

27/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میراامجدعلی کا عظیم الشان مرکزی جلوسِ میلاد ﷺ

الحمدللہ! گزشتہ روز میراامجدعلی کی تاریخ کا ایک یادگار اور عظیم الشان مرکزی جلوس نہایت عقیدت، محبت، جوش و جذبے اور شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوا۔

عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے پیارے آقا، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ جلوس کے دوران محبتِ رسول ﷺ سے لبریز روح پرور مناظر نے ہر عاشقِ رسول ﷺ کے دل کو خوشی اور ایمان کی کیفیت سے سرشار کر دیا۔

پیج ایڈمن خیرآباد شریف کی جانب سے میلاد کمیٹی میراامجدعلی کو اس عظیم الشان اور کامیاب مرکزی جلوس کے انعقاد پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

میلاد کمیٹی کے تمام منتظمین، عہدیداران، رضاکاران اور بالخصوص تمام عاشقانِ رسول ﷺ نے جس محبت، محنت، اخلاص اور جذبے کے ساتھ اس بابرکت جلوس کو کامیاب بنایا، وہ یقیناً قابلِ تحسین اور لائقِ صد مبارکباد ہے۔

اللہ تعالیٰ تمام منتظمین و معاونین کی کاوشوں کو اپنی بارگاہِ عالیہ میں قبول فرمائے، جلوس میں شریک ایک ایک عاشقِ رسول ﷺ کو بے شمار اجر و ثواب عطا فرمائے، ہمارے علاقے میں محبتِ رسول ﷺ کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، اور ہمیں سچی محبتِ مصطفیٰ ﷺ کے ساتھ زندگی گزارنے اور ایمان پر خاتمہ نصیب فرمائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲❤️

جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو 🌹

Video credit : Syed Wajahat Hussain Shah
Sound : Saeedi

26/08/2026

بارہ ربیع الاول کا روح پرور جلوسِ میلاد ﷺ

بارہ ربیع الاول کے بابرکت موقع پر پیرانں دوراہا سے پیراں گاؤں تک جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا عظیم الشان جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت سید حمید اللہ شاہ صاحب نے فرمائی۔

جلوس پیراں گاؤں پہنچنے کے بعد واپس پیراں دوراہا میں اختتام پذیر ہوا، جہاں ایک خوبصورت اور روح پرور محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور عقیدت و محبت کے ساتھ شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تمام اہلِ اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔ 🌹❤️

Video 📸 credit Awan

#عیدمیلادالنبیﷺ

26/08/2026

تمام امت مسلمہ کو جشن ولادت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
بہت بہت مبارک ہو

Address

Riyadh

Telephone

+966580104490

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝙆𝙃𝘼𝙄𝙍𝘼𝘽𝘼𝘿 𝙎𝙃𝘼𝙍𝙄𝙁 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share