Voice of boshera

Voice of boshera Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of boshera, Photographer, Riyadh.

صفحہ مکمل طور پر ہماری پیاری سرزمین "بوشہرہ" کے لیے وقف ہے — تاکہ ہم دنیا کو اس کی اصل، خوبصورت اور باوقار تصویر دکھا سکیں۔ یہاں کی مستند خبریں، روایات، ثقافت اور حقیقت ہم آپ تک پہنچاتے ہیں

بوشہرہ مرکزی مسجد میں چار دیواری کا کام جاری ہے
09/06/2026

بوشہرہ مرکزی مسجد میں چار دیواری کا کام جاری ہے

09/06/2026

کرم بوشہرہ خکلی وطن بوشہرہ

ضلع کرم میں بجلی کی مین سپلائی لائن کے ٹاور گرنے کے باعث ضلع بھر کی بجلی کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ بجلی کی معطلی سے کاروبا...
08/06/2026

ضلع کرم میں بجلی کی مین سپلائی لائن کے ٹاور گرنے کے باعث ضلع بھر کی بجلی کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے۔ بجلی کی معطلی سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل بھی بند پڑے ہیں، جس کے باعث ضلع بھر میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیسکو ذرائع کے مطابق متاثرہ بجلی ٹاورز کی مرمت اور بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ تاہم، متاثرہ ٹاورز کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ہونے کے باعث بحالی کے کام میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ حکام کے مطابق بجلی کی جلد از جلد بحالی کی کوش کی جا رہی ہے۔

08/06/2026

کرم بوشہرہ خکلی وطن بوشہرہ

07/06/2026

ضلع کرم: صدہ سٹی کے بلال محلہ کے سامنے سوزوکی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے صدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ دیگر دو زخمیوں کو علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

07/06/2026

کرم بوشہرہ دریا کرم

06/06/2026

بوشہرہ سمیت ضلع کرم کے تمام علاقوں کی بجلی گزشتہ پانچ روز سے معطل ہے جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں...

06/06/2026

کرم بوشہرہ عمرآباد یاردہ کلئے

یومِ شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ18 ذوالحجہ اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اور دردناک دن ہے، جب امتِ مسلمہ اپنے تیسرے خلی...
04/06/2026

یومِ شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ
18 ذوالحجہ اسلامی تاریخ کا ایک عظیم اور دردناک دن ہے، جب امتِ مسلمہ اپنے تیسرے خلیفۂ راشد، امیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت کو یاد کرتی ہے۔ آپؓ وہ عظیم شخصیت ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار فضائل سے نوازا۔

حضرت عثمان غنیؓ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نہایت قریبی صحابی، آپؐ کے وفادار ساتھی اور دو مرتبہ دامادِ رسول تھے۔ آپؓ کا نکاح پہلے حضرت رقیہؓ اور ان کے وصال کے بعد حضرت ام کلثومؓ سے ہوا، اسی وجہ سے آپؓ کو "ذوالنورین" یعنی دو نوروں والا کہا جاتا ہے۔

آپؓ حضرت ابوبکر صدیقؓ، حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت علی المرتضیٰؓ کے نہایت قریبی رفیق اور اسلام کے عظیم خادم تھے۔ آپؓ نے اپنے مال و دولت کو دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے بے دریغ خرچ کیا۔ غزوۂ تبوک میں آپؓ کی سخاوت، بئر رومہ کی خریداری اور مسلمانوں کی خدمت کے بے شمار واقعات تاریخ کا روشن باب ہیں۔

خلافت کے دوران آپؓ نے قرآنِ کریم کو ایک رسم الخط پر جمع کروا کر امت پر عظیم احسان کیا۔ آپؓ کی حیا، سخاوت، صبر اور نرم مزاجی مثالی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتے بھی عثمانؓ سے حیا کرتے ہیں۔

آپؓ نے ظلم اور بغاوت کے سامنے صبر و تحمل کی مثال قائم کی اور قرآنِ کریم کی تلاوت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم مرتبہ پایا۔ آپؓ کی زندگی ہمیں ایمان، حیا، سخاوت، صبر اور دین کی خدمت کا درس دیتی ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of boshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category