Chitral Today

Chitral Today Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Chitral Today, Camera/Photo, Moonachie, NJ.

سارے چہرے یاد ہیں اور ہاں کتے جتنے مرضی جمع ہو جائیں شیر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ان کا ایسا سافٹ ویئر اپڈیٹ کریں گے کہ ان ...
08/24/2026

سارے چہرے یاد ہیں
اور ہاں کتے جتنے مرضی جمع ہو جائیں شیر کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے
ان کا ایسا سافٹ ویئر اپڈیٹ کریں گے کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی ان شاءاللہ تعالیٰ

افواج پاکستان زندہ باد



❣️🇵🇰💯

08/22/2026

چترال؛ دروش اور گردونواح میں موسلادھار بارش شروع ،

07/28/2026

Geo

07/28/2026

موڑکہو روڈ پر اسفالٹ بچھانے کے کام میں طویل تاخیر کے خلاف جاری احتجاج بالآخر کامیاب ہوگیا۔ سینئر نائب صدر ایم ڈی ایم اور معروف سماجی شخصیت محمد علی شاہ نے مطالبات کی ....

تحریک تحفظِ حقوق مستوج: مذاکرات کامیاب، مطالبات پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلتتحریک تحفظِ حقوق مستوج، ڈپٹی اسپیکر ثر...
07/23/2026

تحریک تحفظِ حقوق مستوج: مذاکرات کامیاب، مطالبات پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت
تحریک تحفظِ حقوق مستوج، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور متعلقہ حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد مطالبات پر عملدرآمد کے لیے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دے دی گئی۔ تاہم، عوام کی جانب سے اس فیصلے پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعدد افراد کا کہنا ہے کہ اب صرف یقین دہانیوں سے نہیں بلکہ مقررہ مدت کے اندر عملی پیش رفت اور زمینی اقدامات سے ہی عوام کا اعتماد بحال ہو سکے گا۔

Kiawtn ki mehraj  lal retire beti asur chitral o defence line bo kamzor beti sher
06/13/2026

Kiawtn ki mehraj lal retire beti asur chitral o defence line bo kamzor beti sher

شندور پولو فیسٹیول 2026: تجربہ کار کھلاڑی معراج الدین کی عدم شمولیت پر سوالات

چترال (چمرکھن ) شندور پولو فیسٹیول 2026 کے لیے مختلف ٹیموں کے اعلان کے بعد تجربہ کار پولو پلیئر معراج الدین کی کسی بھی ٹیم میں عدم شمولیت نے پولو حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ شائقین اور بعض سابق کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ معراج الدین کا نام نہ صرف کسی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا بلکہ انہیں ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جگہ نہیں دی گئی، جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

معراج الدین 2005 سے شندور پولو فیسٹیول میں چترال کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اپنے پہلے ہی شندور فیسٹیول میں انہوں نے چترال بی کی جانب سے کھیلتے ہوئے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ بعد ازاں 2010 سے 2023 تک مسلسل 13 سال چترال اے ٹیم کا حصہ رہے اور شندور کے اہم مقابلوں میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔

حال ہی میں منعقد ہونے والے پری شندور ٹورنامنٹ میں معراج الدین نے چترال اے کی نمائیندگی کی۔ چترال اسکاؤٹس سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سول ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل تک پہنچایا اور چترال اسکاؤٹس کے خلاف اہم کامیابی بھی حاصل کی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پری شندور ٹورنامنٹ میں معراج الدین کی قیادت میں کھیلنے والے تقریباً تمام نمایاں کھلاڑیوں کو بعد ازاں شندور فیسٹیول کے لیے مختلف ٹیموں میں شامل کر لیا گیا، تاہم ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے والے کپتان معراج الدین خود کسی بھی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔ شائقینِ پولو کے مطابق یہی پہلو سب سے زیادہ حیران کن اور قابلِ غور ہے۔

معراج الدین کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ تھے اور ان کے پاس مقابلوں کے لیے ایک بہترین گھوڑا بھی موجود ہے۔ ان کے بقول اگر انہیں کسی ٹیم میں شامل نہیں کیا جا سکتا تھا تو کم از کم ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ دی جا سکتی تھی، لیکن ایسا بھی نہیں کیا گیا۔

پولو سے وابستہ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ایک ایسا کھلاڑی جس نے 13 سال مسلسل چترال اے کی نمائندگی کی ہو، حالیہ پری شندور ٹورنامنٹ میں بطور کپتان اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچایا ہو اور جس کے تمام ساتھی کھلاڑی مختلف ٹیموں میں منتخب ہو گئے ہوں، اسے مکمل طور پر نظر انداز کر دیا جائے تو سلیکشن کے معیار پر سوال اٹھنا فطری بات ہے۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی یا متعلقہ حکام کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ تاہم شائقینِ پولو کا کہنا ہے کہ شندور جیسے تاریخی ایونٹ میں میرٹ اور شفافیت کو ہر قسم کے تعلقات اور پسند و ناپسند سے بالاتر ہونا چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کا اعتماد بحال رہے اور شندور کی روایتی ساکھ متاثر نہ ہو۔

معراج الدین کی عدم شمولیت نے ایک بار پھر اس بحث کو جنم دیا ہے کہ آیا شندور پولو فیسٹیول کے لیے ٹیموں کے انتخاب میں تجربے، حالیہ کارکردگی اور میرٹ کو وہ اہمیت دی جا رہی ہے جس کا تقاضا ایک تاریخی اور بین الاقوامی شہرت رکھنے والے ایونٹ سے کیا جاتا ہے۔

04/07/2026

Please follow my page

02/20/2026

Congratulations

Address

Moonachie, NJ

Telephone

+923452717821

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chitral Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category